تاریخ شائع کریں2022 6 March گھنٹہ 13:24
خبر کا کوڈ : 540942

شعبان المعظم کے مبارک مہینے کی مناسبت سے حرم مطہر امام رضا(ع) مین مختلف پروگراموں اور جشن کا انعقاد

ولادت امام حسین(ع)، ولادت حضرت ابالفضل العباس(ع)اورولادت باسعادت حضرت امام سجاد(ع)کے موقع پر حرم امام رضا علیہ السلام میں منعقد ہونے والے پروگراموں اور جشن  کے بارے میں تفصیلات بتائی۔
شعبان المعظم کے مبارک مہینے کی مناسبت سے حرم مطہر امام رضا(ع) مین مختلف پروگراموں اور جشن کا انعقاد
شعبان المعظم کے مبارک اور پرمسرت مہینے کی مناسبت سے حرم مطہر امام رضا(ع) کے ادارہ تبلیغات اسلامی کی جانب سے مختلف پروگراموں اور جشن کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔

ماہ شعبان کے فضل و شرف کے لئے یہی کافی ہے کہ پیغمبر گرامی اسلام حضرت محمد مصطفیٰ (ص) نے اسے اپنا مہینہ قرار دیا ،یہ مہینہ اس لحاظ سے بھی بابرکت اور پر مسرت ہے کہ اس مہینے میں متعدد معصوم ہستیوں اور اہلبیت پیغمبر(ص) کے گھرانے  سے تعلق رکھنے والی ذوات مقدسہ  کی  ولادت با سعادت ہوئی، اسی مناسبت سے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں بہت سارے پروگراموں اور محافل جشن کا اہتمام کیا گیا ہے۔

حرم امام رضاعلیہ السلام سے وابستہ دارہ تبلیغات اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین حسین شریعتی نژاد نے اعیاد شعبانیہ کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے ؛ ولادت امام حسین(ع)، ولادت حضرت ابالفضل العباس(ع)اورولادت باسعادت حضرت امام سجاد(ع)کے موقع پر حرم امام رضا علیہ السلام میں منعقد ہونے والے پروگراموں اور جشن  کے بارے میں تفصیلات بتائی۔

انہوں نے بتایا کہ شب میلاد حضرت ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام کے جشن کا خصوصی پروگرام حرم امام رضا(ع) کے رواق امام خمینیؒ میں ساڑھے چھ بجے شروع ہو جائے گاجس کی ابتدا زیارت امین اللہ سے ہوگی  جسے حرم امام رضا(ع) کے مشہور مداح   اور قاری  حاج علی ملائکہ قرائت کریں گے،اسی  پروگرام  میں ج امیر عارقصیدہ خوانی کریں گے    آیت اللہ کازرونی محفل کو خطاب کریں گے  جشن کے اختتام  پر گلدستہ ھای حرم گروپ اجتماعی قصیدے بھی پڑھیں گے۔

حرم مطہر کے ادارہ تبلیغات اسلامی کے سربراہ نے کہا  کہ  اما م  حسین  علیہ السلام کے روز ولادت کا خصوصی جشن ساڑھے نو بجے سے شروع ہو جائے گا جس میں قصیدہ خوانی  کے علاوہ حرم امام رضا(ع) کے خطیب حجت الاسلام والمسلمین کاظم راشد یزدی حضرت امام حسین علیہ السلام   کی سیرت  اور فضائل  و مناقب بیان کریں گے  .

شب چار شعبان المعظم جو حضرت ابالفضل العباس(ع) کی شب ولادت ہے اس مناسبت سے شام سات بجے سے خصوصی جشن کا انعقاد کیا جائے گا جس میں حجت الاسلام والمسلمین روح اللہ موید حضرت اباالفضل العباس(ع) کی شان میں اشعار پڑھیں گے اس کے علاوہ ملک کے مشہور منقبت خوان  سید مجید بنی فاطمہ منقبت خوانی کریں گے،جشن کے اختتام پر آیت اللہ کازرونی  محفل جشن کو خطاب کریں گے ۔ 

حجت الاسلام شریعتی نژاد نے بتایا کہ ولادت با سعادت حضرت عباس علمدار(ع) کا دن جوکہ یوم جانباز  کے عنوان سے بھی منایا جاتا ہے اسی مناسبت سے خصوصی جشن صبح ساڑھے نو بجے سے رواق امام خمینیؒ میں  شروع ہو جائے گا جس کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت سے ہوگا جس کے بعد صوبہ خراسان رضوی کے گورنر آفس میں امورزائرین کے سربراہ حضرت ابالفضل العباس(ع) کی حیات طیبہ اور ان  کی سیرت و  فضائل بیان کریں گے ، جشن کے اختتام پر قصیدہ خوانی بھی ہوگي .

انہوں نے بتایا کہ شب پانچ شعبان المعظم جو کہ شب ولادت با سعادت سید الساجدین حضرت امام زین العابدین علیہ السلام سے منسوب ہے اس مناسبت سےحرم امام رضا(ع) کے رواق امام خمینیؒ میں زائرین و مجاورین کے لئے خصوصی جشن کا اہتمام کیا گیا ہے ، جشن کا یہ پروگرام شام سات بجے سے شروع ہو جائے گاجس میں قصیدہ خوانی  اور منظوم نذرانہ عقیدت پیش کئے جانے کے  علاوہ آیت اللہ کازرونی محفل کو خطاب کریں گے .

حرم مطہر کے ادارہ تبلیغات اسلامی کے سربراہ نے بتایا کہ پانچ شعبان المعظم کے دن بھی صبح ساڑھے نو بجے سے جشن کا پروگرام شروع ہو جائے گاجس میں حمید اکبری اور ابراہیم احمدی قصیدہ خوانی کریں گے  اورمشہد مقدس کے خطبا خطاب فضائل بیان کریں گے .

 حرم امام رضا علیہ السلام میں مختلف ممالک سے  آنے  والے زائرین کے لئے بھی جشن  اور محفلو ں کے پروگراموں  کا اہتمام کیا گیا ہے،ہندوستان، پاکستان اور دیگر ممالک سے تشریف لانے والے اردو زبان زائرین کے لئے حرم امام رضا(ع) کے رواق غدیر میں حضرت امام حسین(ع)، حضرت ابالفضل العباس(ع) اور حضرت امام زین العابدین(ع) کی ولادت با سعادت پر خصوصی پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں حرم امام رضا علیہ السلام کے اردو زبان منقبت خوان منقبت خوانی کریں گے  اور حجت الاسلام والمسلمین عارف حسین تھہیم صاحب  خطاب کریں  گے،جشن کے یہ پروگرام   نماز مغربین کے فوراً بعد شروع ہو جائیں گے ،جن کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت اور زیارت امین اللہ سے ہوگا اس کے بعد محفل بیان منعقد ہوگي .

جشن کے اختتام پر حرم امام رضا(ع) کی انتظامیہ کی جانب سے زائرین میں متبرک تحائف بھی تقسیم کئے جائیں گے۔
https://taghribnews.com/vdcdoz0kxyt0on6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ