حرم امام رضا علیہ السلام میں 33سالہ عیسائی خاتون نے اسلام قبول کرلیا
قائم آل محمد حضرت امام مہدی (عج) کی ولادت با سعادت کی بابرکت اور پر مسرت شب کے موقع پر ہالینڈ سے تعلق رکھنے والی جوان خاتون نے حرم امام رضا علیہ السلام میں حاضر ہو کر اسلام قبول کر لیا.
شیئرینگ :
اس سلسلے میں حرم امام رضا علیہ السلام کے ادارہ غیرملکی زائرین کے تعاون سے تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں 33سالہ عیسائی خاتون نے دینی علما ء کے ساتھ مشاورت کے بعد شہادتین کو زبان پر جاری کرتے ہوئےدین مبین اسلام قبول کرلیا.
انہوں نے اسلام قبول کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ بہت زیادہ مطالعے ، تحقیق اور ریسرچ کے بعد میں اس نتیجہ پر پہنچی کہ دین مبین اسلام ہی سب سے سچا اور مکمل دین ہے اس کے علاوہ بعض رشتہ دار اور دوست واحباب جو مسلمان تھےان کے ساتھ نشست و برخاست اور گفتگو سے بھی دین مبین اسلام سے آشنا ہوئی۔
تقریب کے اختتام پراس نو مسلم جوان خاتون کو حرم امام علی رضا علیہ السلام کی انتظامیہ کی جانب سے کتب اور دیگر متبرک تحائف بھی ہدیہ کئے گئے۔