تاریخ شائع کریں2022 27 March گھنٹہ 11:48
خبر کا کوڈ : 543408

سربراہ شیخ ابراہیم زکزاکی سے فولانی قبیلے کے متعدد ارکان کی ملاقات

شیخ ابراہیم زکزاکی نے فولانی تحریک کے جوانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے اور انہیں اعیادِ شعبانیہ بالخصوص ولادت باسعادت حضرت بقیۃ اللہ الاعظم عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی مبارکباد پیش کی اور انہیں دینی اور ثقافتی فعالیتوں کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
سربراہ شیخ ابراہیم زکزاکی سے فولانی قبیلے کے متعدد ارکان کی ملاقات
نائیجیریا کے شمال میں واقع فولانی قبیلے کے اسلامی تحریک سے وابستہ متعدد ارکان نے ابوجا شہر میں اسلامی تحریک نائیجیریا کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزاکی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس صمیمی ملاقات میں شیخ ابراہیم زکزاکی نے فولانی تحریک کے جوانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے اور انہیں اعیادِ شعبانیہ بالخصوص ولادت باسعادت حضرت بقیۃ اللہ الاعظم عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی مبارکباد پیش کی اور انہیں دینی اور ثقافتی فعالیتوں کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا: اسلامی معاشرہ کو اپنے ساتھی انسانوں کی رہنمائی اور نصیحت کے لئے تازہ دم اور پرعزم نوجوانوں کی ضرورت ہے

اس ملاقات کے دوران اسلامی تحریک نائیجیریا کے ارکان اور فولانی عوام کے نمائندوں نے شیخ زکزاکی سے ملاقات پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں نائیجیریا کے شمال میں واقع فولانی قبیلے کی اسلامی تحریک کی فعالیت پر مبنی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔

واضح رہے کہ فولانی قبیلہ ایک ایسا نسلی و قومیتی گروہ ہے جس کی موجودگی اس ملک کے شمال سے جنوب اور مغربی افریقہ کے بعض حصوں تک پھیلی ہوئی ہے اور یہ لوگ تقریباً اس براعظم کی آبادی کے پانچواں حصہ سے زائد آبادی کو تشکیل دیتے ہیں اور براعظم کے کئی حصوں میں قبائل اور خانہ بدوش کی حیثیت سے آباد ہیں۔ فولانی لوگوں کا مذہب اسلام ہے اور ان میں سے اکثر مالکی فرقہ سے تعلق رکھتے ہیں اور یہ لوگ افریقہ میں اسلام کے پھیلاؤ میں اہم اور کلیدی کردار ادا کرتے آ رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcdzs0kjyt0oo6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ