حرم مطہر رضوی کے بہت سارے پروگراموں کو سوشل میڈیا کے ذریعہ نشر کیاجارہا ہے
حرم مطہر رضوی کے پروگراموں کے مخاطبین پوری دنیا میں ہیں اس لئے یہ ضروری تھا کہ پروگراموں کو مختلف زبانوں اور ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعہ نشر کیا جائے اور الحمد للہ اس وقت باب السلام اسٹوڈیو اور نیوز اسٹیوڈیو کے ذریعہ پروگراموں کی پروڈکشن کا سلسلہ جاری ہے۔
شیئرینگ :
حرم امام رضا علیہ السلام کے آستان قدس رضوی کےشعبہ ڈیجیٹل اینڈ نیوز میڈیا کے سربراہ نے آستان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دینی تعلیمات اور اہلبیت علیہم السلام کی سیرت کے فروغ کے لئے مختلف ذرائع سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے اسی لئے آستان قدس رضوی نے ٹی وی اور ریڈیو چینلز کے علاوہ ڈیجیٹل میڈیا سے استفادہ کو بھی اپنے ایجنڈے میں شامل کیا ہے۔
باب السلام اسٹوڈیو میں پروگراموں کی پروڈکشن
جمال رستم زادہ نے مزید یہ بتایا کہ اس حکمت عملی کو گذشتہ دو برسوں سے مختلف مناسبتوں پر مد نظر رکھا گیا ہے اور حرم مطہر رضوی کے بہت سارے پروگراموں کو سوشل میڈیا کے ذریعہ نشر کیا گیا ہے ،جسے سامعین او رناظرین نے بہت زیادہ سراہا ہے۔
انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوءے کہا کہ حرم مطہر رضوی کے پروگراموں کے مخاطبین پوری دنیا میں ہیں اس لئے یہ ضروری تھا کہ پروگراموں کو مختلف زبانوں اور ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعہ نشر کیا جائے اور الحمد للہ اس وقت باب السلام اسٹوڈیو اور نیوز اسٹیوڈیو کے ذریعہ پروگراموں کی پروڈکشن کا سلسلہ جاری ہے۔
12 سوشل نیٹ ورکس اور آنلائن میڈیا کے ذریعہ پانچ زبانوں میں پروگراموں کی پروڈکشن
آستان قدس رضوی کے میڈیا سینٹر کے شعبہ خبر کے سربراہ نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ یہ منصوبہ اس وقت ماہ مبارک رمضان میں بھی جاری ہے اور پوری دنیا کے فارسی،عربی،انگریزی،آذری اور اردو زبان سامعین اور ناظرین کے لئے مختلف پروگراموں کی پروڈکشن اور نشر و اشاعت ہو رہی ہے۔
جناب رستم زادہ نے بتایا کہ مختلف ممالک میں مختلف سوشل نیٹ ورکس کےاستعمال ہونے کی وجہ سے انسٹا گرام ،فیس بک،یوٹیوب،روبیکا،گپ،سروش ،ھیتا آنلائن، اپارات ،اینٹرنیٹ ٹی وی لنز،انٹرنیٹ ٹی وی تیوا،ٹیلی ویژن اور شمس ٹی وی کے ذریعہ ان پروگراموں کو نشر کرنے کے لئے انتخاب کیا گیا ہے۔
آخر میں انہوں نے ان پروگراموں کے مطالب اور نشرہونے والے حصوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مخاطبین کے ساتھ ویڈیو رابطہ،روزانہ قرآن كریم کے ایک سورہ کی آنلائن تلاوت،حرم مطہر رضوی میں ماہ مبارک رمضان کی راتوں میں دعاو نیایش کے پروگراموں کی کوریج،تفسیر قرآن کریم کی محافل کے علاوہ شب قدر کے خصوصی پروگراموں کی کوریج سوشل میڈیا کے ایجنڈے میں شامل ہے