آیۃ اللہ العظمی نوری ہمدانی کا استاد فاطمی نیا کی وفات پر تعزیتی پیغام
اس متقی واعظ نے اپنی بابرکت زندگی اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کو عام کرنے کے لئے تبلیغ اور تحقیق میں گزاری۔
شیئرینگ :
آیۃ اللہ العظمی نوری ہمدانی نے اپنے ایک پیغام میں استاد اخلاق حجۃ الاسلام والمسلمین سید عبداللہ فاطمی نیا کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے خاندان اور عقیدت مندوں کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے۔
تعزیتی پیغام کا مکمل متن حسب ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحيم
مخلص عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین سید عبداللہ فاطمی نیا رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال کی خبر سن کر نہایت افسوس اور دکھ ہوا۔
اس متقی واعظ نے اپنی بابرکت زندگی اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کو عام کرنے کے لئے تبلیغ اور تحقیق میں گزاری۔
میں اس عظیم اور بااثر عالم دین کے فقدان پر ان کے معزز خاندان، تمام رشتہ داروں اور عقیدت مندوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور مرحوم و مغفور کے درجات کی بلندی کے لئے دعا گو ہوں۔