تاریخ شائع کریں2022 28 October گھنٹہ 14:48
خبر کا کوڈ : 570969

آیۃ اللہ اعرافی کا حرم حضرت شاہ چراغ (ع) میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت

اسرائیل کی عالمی استکباری اور قاتل و جابر حکومت اور اس کے اتحادیوں نے حالیہ فسادات میں نظام اسلامی کو کمزور کرنے کی ناکام کوشش کے بعد اُس مقدس بارگاہ پر دہشت گردانہ حملے کو انجام دیا جو کہ دل شکستہ مومنوں اور اہل بیت علیہم السلام کے عقیدت مندوں کی پناہ گاہ ہے۔
آیۃ اللہ اعرافی کا حرم حضرت شاہ چراغ (ع) میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت
حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیۃ اللہ اعرافی نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے حرم حضرت شاہ چراغ (ع) میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے عوام اور حوزہ علمیہ کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے، جس کا متن حسب ذیل ہے:

انا لله و انا الیه راجعون

وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِینَ قُتِلُوا فِی سَبِیلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا بَلْ أَحْیَاءٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ یُرْزَقُونَ

حضرت احمد بن موسیٰ علیہ السلام (شاہ چراغ) کے حرم مبارک میں دہشت گردانہ جرائم میں متعدد زائرین کی شہادت اور زخمی ہونے سے ایران کے متعصب دشمنوں کا مکر و فریب، بدنیتی اور ان کا شیطانی چہرہ ایک بار پھر آشکار ہو گیا ہے۔

اسرائیل کی عالمی استکباری اور قاتل و جابر حکومت اور اس کے اتحادیوں نے حالیہ فسادات میں نظام اسلامی کو کمزور کرنے کی ناکام کوشش کے بعد اُس مقدس بارگاہ پر دہشت گردانہ حملے کو انجام دیا جو کہ دل شکستہ مومنوں اور اہل بیت علیہم السلام کے عقیدت مندوں کی پناہ گاہ ہے۔

اس دہشت گردانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے میں حضرت بقیۃ اللہ الاعظم ارواحنا فداہ ، رہبر معظم انقلاب اسلامی، مراجع کرام، حوزہ علمیہ اور عوام کی ؒخدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔ صوبہ فارس اور شیراز اور اس ناگوار واقعے کے زخمی افراد کے لیے دعاگو ہوں۔ میں اللہ تعالیٰ سے اس دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والوں کے لیے مغفرت اور رحمت، اور زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لواحقین کے لیے اجر عظیم اور صبر جمیل کی دعا کرتا ہوں۔

اس گھنونے جرم کے مرتکب افراد کو جان لینا چاہیے کہ عنقریب اور بہت جلد خدا کے فضل و کرم سے انقلاب اسلامی کی جانب سے نہایت ہی عبرتناک جواب ان کے ذلت آمیز وجود کے فراق میں ہوگا، اور خدا کے فضل سے جلد ہی انقلاب اسلامی کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آئے گا۔ اتحاد، ہمدردی اور ہم آہنگی کے ساتھ ایران اپنے قدم آگے بڑگاتا رہے گا، حوزہ علمیہ، علمائے کرام اور تمام علمی مراکز عوام کی خدمت میں ہیں اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہم ایران کی خوشحالی، آزادی، اختیار کا دفاع کرتے رہیں گے، اور دہشت گرد تنظیموں اور ان کے کارندوں کے خلاف کاروائی کامطالبہ کرتے ہیں۔

و سیعلم الذین ظلموا ای منقلب ینقلبون

علی رضا اعرافی
https://taghribnews.com/vdcfvxdt1w6de1a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ