آیت اللہ نوری ہمدانی کا فرانسیسی میگزین کی توہین پر بیان
آیت اللہ نوری ہمدانی کے فرانسیسی میگزین کی جانب سے شیعہ مرجعیت اور رہبرِ معظم انقلابِ اسلامی کی توہین پر جاری بیان کا متن حسب ذیل ہے:
شیئرینگ :
آیت اللہ نوری ہمدانی کے فرانسیسی میگزین کی جانب سے شیعہ مرجعیت اور رہبرِ معظم انقلابِ اسلامی کی توہین پر جاری بیان کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللّه الرحمن الرحیم
بہت ہی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آزادی اور تہذیب وتمدن کا دعویٰ کرنے والے ملک نے حالیہ برسوں میں انتہائی بے شرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اقوام عالم کے پاکیزہ عقائد کی مسلسل توہین اور مسلمانوں کے مقدسات پر حملہ کرنے کی جسارت کی ہے، بلاشبہ گزشتہ سالوں میں کلام الٰہی اور پیغمبر اسلام صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں جسارت اور حال ہی میں شیعہ مرجعیت اور رہبریت کی توہین، انہوں نے اپنے صہیونی آقاؤں کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے کی ہے، لیکن امریکہ سمیت سعودی عرب اور صہیونیت کے اس شوم حلقے اور فرانس جیسے ان کے خادموں کو معلوم ہونا چاہئیے کہ وہ ان توہین آمیز خاکوں سے کچھ بھی حاصل نہیں کر سکیں گے، بلکہ اس سے اقوام عالم مزید بیدار ہوں گی اور عالمی استکبار کا مقابلہ کرنے کیلئے مزید پرعزم ہوں گی۔
ہم اس میگزین میں شائع کئے گئے توہین آمیز خاکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دنیائے اسلام کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے پر سنجیدگی سے نوٹس لیں۔