تاریخ شائع کریں2023 10 January گھنٹہ 20:46
خبر کا کوڈ : 579994

ایران اور سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط

 "سید صادق حسینی" نے 2023کے حج تمتع سے متعلق مذاکرات کیلئے سعودی عرب کی حج و عمرہ کی تنظیم کیجانب سے دعوت پر ہفتہ کے روز کو سعودی عرب کا دورہ کیا۔
ایران اور سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط
 2023 میں ایران سے حاجیوں کو حج بھیجنے کے لیے ایران کی حج و عمرہ کی تنظیم کے سربراہ اور سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط ہوئے۔

 "سید صادق حسینی" نے 2023کے حج تمتع سے متعلق مذاکرات کیلئے سعودی عرب کی حج و عمرہ کی تنظیم کیجانب سے دعوت پر ہفتہ کے روز کو سعودی عرب کا دورہ کیا۔

 ایرانی حج و عمرہ تنظیم کے سربراہ اور سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت برائے حج 2023پر مذاکرات اور مفاہمت انتہائی خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئے اور فریقین نے اس سال کے حج سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

حج تمتع 2023سے متعلق مفاہمت کی یادداشت کی تفصیلات حج و زیارت کی تنظیم کے سربراہ اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کی وطن واپسی کے بعد بتائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے الاخباریہ نیوز ایجنسی نے بھی آج اعلان کیا کہ سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ نے کہا کہ ان کے ملک کی حکومت عازمین حج پر کورونا پابندیاں عائد نہیں کرتی ہے۔
https://taghribnews.com/vdccooqp02bqmo8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ