سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے جمعرات کے روز یمنی عازمین کے داخلے کی سہولت فراہم کرنے پر اتفاق کیا جو 1444 ہجری میں حج اور عمرہ ادا کرنے کے لیے صنعا ایئرپورٹ سے جدہ کے کنگ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر داخل ہوں گے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ رواں برس فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے آنے والے فرزندگان توحید پر اپنے ہمراہ پلاسٹک کی بوتلیں، بغیر پیکنگ کے کھلا ہوا اور کپڑوں میں لپٹا ہوا سامان لانے پر پابندی ہوگی۔
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے حج کے اخروی فوائد کا ذکر کرتے ہوئے حج کے ہر عمل کو عالم غیب اور عالمی روحانیت کا ایک دریچہ قرار دیا اور حجاج کرام سے فرمایا کہ تضرع، دعا، اخلاص اور بندگی سے دلوں کو ہر اس چیز سے پاک کر لیجئے جو یاد الہی میں رکاوٹ پیدا کرے۔