تاریخ شائع کریں2023 12 January گھنٹہ 16:47
خبر کا کوڈ : 580196

چوبیس گھنٹوں سے کم عرصے میں تیسرا فلسطینی شہید

 قابض حکومت کے فوجیوں نے آج صبح سمیر اصلان کو اس کے بیٹے کی وحشیانہ گرفتاری کے دوران گولی مار دی اور جب اس نے اس کا دفاع کرنے کی کوشش کی تو اسے امداد فراہم کرنے سے روک دیا یہاں تک کہ وہ خون بہہ جانے سے شہید ہوگیا۔
چوبیس گھنٹوں سے کم عرصے میں تیسرا فلسطینی شہید
فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ آج (جمعرات) صبح 41 سالہ سمیر عونی حربی اصلان "قلندیہ" کیمپ  پر حملے کے دوران صہیونی گولی لگنے سےشہید ہوگے۔

 قابض حکومت کے فوجیوں نے آج صبح سمیر اصلان کو اس کے بیٹے کی وحشیانہ گرفتاری کے دوران گولی مار دی اور جب اس نے اس کا دفاع کرنے کی کوشش کی تو اسے امداد فراہم کرنے سے روک دیا یہاں تک کہ وہ خون بہہ جانے سے شہید ہوگیا۔

المیادین نیٹ ورک نے مقامی فلسطینی ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ اس چھاپے میں قابض فوج نے قلندیا میں رہائی پانے والے قیدیوں سمیت 15 فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے کے دوران مزاحمت کاروں نے قابض فوج پر فائرنگ کی اور مسلح تصادم ہوا۔

حالیہ مہینوں میں مغربی کنارے کے مختلف علاقوں بالخصوص جنین اور نابلس پر صیہونی افواج کے حملوں میں شدت آئی ہے اور ان حملوں کے دوران درجنوں فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔

تقریباً ہر روز "مطلوب افراد" کو گرفتار کرنے کی کوشش کے بہانے صیہونی حکومت مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں پر چھاپے مارتی ہے اور فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپیں کرتی ہے۔

شہید اصلان تیسرے شہید ہیں جو 24 گھنٹے سے بھی کم عرصے میں قابض فوج کی گولیوں سے شہید ہوئے۔
https://taghribnews.com/vdci3uawqt1avz2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ