عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ اسرائیلی فوج نے خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد کو نصیرت کیمپ میں شہید کیا جب کہ رات گئے رفح پر اسرائیلی بمباری میں 2 بچوں سمیت مزید 5 افراد شہید ہوگئے۔
اجمعرات کو مرکزاطلاعات فلسطین کے حوالے سے الرازی اسپتال کے ڈائریکٹر فواز حماد نے اعلان کیا کہ 3 بچوں کا یہ 30 سالہ فلسطینی باپ پیٹ اور سینے میں گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ہسپتال اور طبی عملے نے اسے بچانے کی پوری کوشش کی۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، دونوں شہداء "سامر صلاح الشافعی" کو گردن، سینے اور پیٹ میں گولیاں ماری گئی تھیں اور "حمزہ جمیل خریوش" سینے، پیٹ اور بائیں پاؤں میں گولیاں ماری گئی تھیں۔
یمنی ذرائع سے موصولہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ نئے سال کے آغاز سے یمن کے سرحدی علاقوں پر سعودی جارحیت پسندوں کے حملوں میں 7 افراد شہید اور 91 زخمی ہوچکے ہیں۔
قابض حکومت کے فوجیوں نے آج صبح سمیر اصلان کو اس کے بیٹے کی وحشیانہ گرفتاری کے دوران گولی مار دی اور جب اس نے اس کا دفاع کرنے کی کوشش کی تو اسے امداد فراہم کرنے سے روک دیا یہاں تک کہ وہ خون بہہ جانے سے شہید ہوگیا۔