ترکی کی خبر رساں ایجنسی "اخلاص" نے اطلاع دی ہے کہ استنبول کے وسط میں گولڈن ہارن پل پر نامعلوم افراد کے ایک کار پر مسلح حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
شیئرینگ :
ترک میڈیا نے استنبول کے مرکز میں ایک کار پر مسلح حملہ اور کم از کم ایک شخص کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔
ترکی کی خبر رساں ایجنسی "اخلاص" نے اطلاع دی ہے کہ استنبول کے وسط میں گولڈن ہارن پل پر نامعلوم افراد کے ایک کار پر مسلح حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
اس رپورٹ کے مطابق ابھی تک ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے اور نہ ہی اس مسلح حملے کے مرتکب افراد کے بارے میں کوئی اطلاع جاری کی گئی ہے۔
رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ پولیس فورسز نے جائے وقوعہ کی ناکہ بندی کر دی ہے اور اس علاقے میں داخلے اور باہر نکلنے سے روکا جا رہا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔
اس خبر سے متعلق مزید معلومات بعد میں شائع کی جائیں گی۔