انسان علم اور دولت کو تین طریقوں سے حاصل کرتا ہے، ان میں سے دو راستے ایسے ہیں جن کی جانب انسان کو جانا ضروری ہے، جیسے یونیورسٹی یا حوزہ علمیہ، یونیورسٹی ہو حوزہ، علوم غریبہ ہوں یا جادو، ان سب میں استاد اور شاگرد کی ضرورت ہے۔
شیئرینگ :
آیت اللہ جوادی آملی نے صوبہ قزوین کے اساتذہ اور علماء کے ایک اجتماع کے درمیان حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت با سعادت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: سیدہ کبریٰ سلام اللہ علیہا کا یوم ولادت سب پہلے خود اہل بیت علیہم السلام کو مبارک ہو ، اس کے بعد نظام جمہوریہ اسلامی ایران، صوبہ قزوین علمائے کرام کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتا ہوں، آج کی اس بابرکت تاریخ کو ہم خواتین کی عظمت اور جلالت کو مد نظر رکھتے ہوئے ’’ مدرز ڈے‘‘ کے طور پر مناتے ہیں۔
آیت اللہ جوادی آملی نے کہا: انسان علم اور دولت کو تین طریقوں سے حاصل کرتا ہے، ان میں سے دو راستے ایسے ہیں جن کی جانب انسان کو جانا ضروری ہے، جیسے یونیورسٹی یا حوزہ علمیہ، یونیورسٹی ہو حوزہ، علوم غریبہ ہوں یا جادو، ان سب میں استاد اور شاگرد کی ضرورت ہے، انسان کم و بیش اس کو حاصل کر سکتا ہے، اس سب میں سوچنے کا ایک خاص طریقہ ہے، لیکن علم اور دولت کے حصول کا ایک اور طریقہ بھی ہے جس میں سوچنے کی ضرورت نہیں ہے، اس کے لیے صرف ایک رابطے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا: ائمہ معصومین علیہم السلام کےساتھ رابطہ برقرار کرنے کے دو راستے ہیں، (۱):حوزہ علمیہ اور یونیورسٹیوں میں انسان تعلیم حاصل کر کے اور علم حاصل کرنے کی کوشش کرے، معصومین علیہم السلام کی احادیث کا پڑھے یاد کرے اور حفظ کرے۔ (۲) انسان اپنی روح کو پاکیزہ کرے ، نماز شب اور دعائے سحر پڑھے، اس میں سوچنے کوئی ضرورت نہیں ہے، روح کی پاکیزگی اور طہارت سے آپ علم الہی حاصل کر سکتے ہیں!