تاریخ شائع کریں2023 20 January گھنٹہ 21:29
خبر کا کوڈ : 581157

امریکہ افغانستان میں داعش دہشتگردوں کی حمایت کررہا ہے

روسی حکومت کے نمائندہ برائے امور افغانستان ضمیر کابلوف نے کہا ہے کہ امریکہ خفیہ طور پر افغانستان کے موجودہ حکام کے مخالفین کے ساتھ گٹھ جوڑ کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔
امریکہ افغانستان میں داعش دہشتگردوں کی حمایت کررہا ہے
روسی حکومت کے نمائندے برائے افغانستان نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں طالبان کے مخالفین کی خفیہ حمایت کر رہا ہے۔

روسی حکومت کے نمائندہ برائے امور افغانستان ضمیر کابلوف نے کہا ہے کہ امریکہ خفیہ طور پر افغانستان کے موجودہ حکام کے مخالفین کے ساتھ گٹھ جوڑ کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔

افغانستان کے خصوصی امور میں روسی حکومت کے نمائندے ضمیر کابلوف نے جمعہ کو اعلان کیا کہ ان کے ملک کے پاس اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ امریکہ افغانستان میں موجودہ حکام کے مخالفین کے ساتھ ایک مواصلاتی چینل قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ دوسری جانب روسی شواہد داعش کے دہشت گردوں کو واشنگٹن حکومت کی خفیہ حمایت کی نشاندہی کرتے ہیں۔روسی حکومت کے نمائندے نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ افغانستان میں نقصان پہنچانے کے لیے ایسے اقدامات کر رہا ہے تا کہ اپنی ذلت آمیز سیاسی شکست کا بدلہ لے سکے۔

کابلوف نے کہا کہ امریکی حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے تاکہ افغانستان کو امن دیکھنا نصیب نہ ہو اور یہاں تک کہ اس ملک کے حالات مزید خراب ہوتے چلے جائیں۔ اس مقصد کے لیے وہ طالبان کے مخالف مسلح گروپوں سے رابطہ کر رہا ہے۔

افغانستان کے بارے میں روسی صدر کے خصوصی نمائندے نے اس سے پہلے تاکید کی تھی کہ یہ حقیقت کہ امریکی اب افغانستان میں اپنی فوجی موجودگی کے ساتھ نہیں رہے اور ان کی بدعنوان کٹھ پتلی حکومت بھی برسر اقتدار نہیں ہے، مثبت چیزوں میں سے ایک ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgnq9nuak97q4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ