تاریخ شائع کریں2023 22 January گھنٹہ 19:03
خبر کا کوڈ : 581424

ایران کی عدلیہ، مقننہ اور مجریہ کے سربراہان کا مشترکہ اجلاس

ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی میزبانی میں ملک کے اعلیٰ حکام کی ایک نشست ہوئی جس میں عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی اژہ ای اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے شرکت کی اور ملک کے اہم مسائل کا جائزہ لیا۔

ایران کے اعلیٰ حکام نے یورپی یونین کے حالیہ اقدام کو ایرانی قوم اور اسلامی نظام کے خلاف مشترکہ جنگ کا حصہ قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی، ایران کی فوجی و دفاعی طاقت کا ایک حصہ ہے جو 40 سال سے زائد عرصے سے ایران کی سرزمین کے دفاع میں شاندار ریکارڈ کے ساتھ ساتھ گرانقدر خدمات بھی انجام دے رہا ہے۔

انہوں نے سپاہ پاسداران اسلامی انقلاب کے خلاف یورپی یونین کے حالیہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایرانی قوم اور نظام کے خلاف مشترکہ جنگ کا اہم حصہ قرار دیا۔ انہوں نے دشمنوں کی شکست و ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے میڈیا، نفسیاتی اور اقتصادی جنگ میں عوام کی ہوشیاری اور بیداری کے ساتھ انقلاب کی حمایت اور اسلامی نظام کی کامیابیوں پر زور دیا۔

اس نشست میں ملک کے ترقیاتی منصوبوں کی پیروی پر بھی زور دیا گیا۔
https://taghribnews.com/vdcdxf0koyt0jo6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ