اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف عرب امارات کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے مقصد سے جمعرات کو دو روزہ دورے پر ابوظہبی پہنچ گئے ہیں۔انہوں نے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ منصور بن زاید آل نھیان اور اس ملک کے نائب وزیراعظم سے ملاقات اور گفتگو کی۔
پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اسمبلی کے اجلاس سے پہلے کہا ہے کہ اسلامی جمہوری ایران کے عوام نے مجالس اباعبداللہ الحسین کا ہر سال سے زیادہ پرشکوہ اہتمام کیا۔
انہوں نے کہا دوسروں کے مذہبی جذبات کا احترام کرنا عالمی انسانی منشور کا حصہ اور انسانی حقوق کا تقاضا ہے۔ سویڈن میں قرآن مجید کی توہین کا واقعہ بین الاقوامی قوانین کے مکمل منافی ہے۔
ایران کی وزارت انٹیلی جینس کے جاری کردہ بیان میں کہا گيا ہے کہ با وثوق انٹیلی جینس معمولات کے مطابق قرآن پاک کی بے حرمتی کا ارتکاب کرنے والا عراقی شہری سلوان مومیکا سن 2019 میں اسرائيل کے جاسوسی ادارے میں بھرتی ہوا تھا۔
اسلام آباد میں پاکستانی اسپیکر کے تعلقات عامہ کے دفتر کے مطابق، راجہ پرویز اشرف نے محمد باقر قالیباف کے دوبارہ انتخاب کو ان کی قابلیت اور ایرانی عوام کے نائبین کے ان پر اعتماد کا ثبوت سمجھا اور انہیں اس کی کامیابی پر مبارکباد دی.
ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی میزبانی میں ملک کے اعلیٰ حکام کی ایک نشست ہوئی جس میں عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی اژہ ای اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے شرکت کی اور ملک کے اہم مسائل کا جائزہ لیا۔
قالیباف نے اس بات پر زور دیا کہ ایرانی پارلیمنٹ سپاہ پاسداران کے خلاف کسی بھی کارروائی کا فوری، مضبوط اور باہمی ردعمل دے گی اور یورپی ممالک کی فوجوں کو دہشت گرد گروہوں کے طور پر نامزد کرے گی۔
"محمد باقر قالیباف" نے آج بروز اتوار کو کہا ہے کہ فرانسیسی میگزین کی طرف سے قائد انقلاب کی توہین منطق کی کمی کا نتیجہ ہے اور 1401 کے بدامنی کے منصوبے کی ناکامی پر مغربی محاذ کے غصے کی علامت ہے۔