جامعۃ المصطفیٰ نے ایران اور دنیا بھر میں متعدد کیمپس قائم کئے ہیں
حجۃ الاسلام عطائی نے المصطفی سنٹر فار اسلامک اسٹڈیز اینڈ لینگویج کی تعلیمی سرگرمیوں کو بیان کرتے ہوئے دنیا بھر کے نوجوانوں کی موجودگی کو علم الٰہی کے حصول کیلئے بہت ضروری قرار دیا۔
شیئرینگ :
المصطفیٰ خیرین فاؤنڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر مقصودی نے المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے مراکز کے عطیہ دہندگان کے ایک گروپ کے دورے کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کو حضرت صاحب الزمان عجل الله تعالیٰ فرجه الشریف کے ظہور کی بنیاد قرار دیا۔
انہوں نے المصطفی یونیورسٹی کی تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں کبھی بھی مکتب اہل بیت علیہم السلام کیلئے ایسا موقع فراہم نہیں ہوا۔ المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی انقلابِ اسلامی کے بابرکت ثمرات میں سے ایک ہے اور یہ دنیا بھر سے مختلف قومیتوں کے ہزاروں طلباء اور علماء کی میزبانی کرتی ہے۔
المصطفیٰ خیرین فاؤنڈیشن کے سربراہ نے یہ بتاتے ہوئے کہ جامعۃ المصطفیٰ نے ایران اور دنیا بھر میں متعدد کیمپس قائم کئے ہیں، کہا: المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی نے پوری دنیا سے اسلام کی شناخت کیلئے معارف ناب الہی کے تشنہ گان کی میزبانی کا موقع فراہم کیا ہے۔
حجۃ الاسلام عطائی نے المصطفی سنٹر فار اسلامک اسٹڈیز اینڈ لینگویج کی تعلیمی سرگرمیوں کو بیان کرتے ہوئے دنیا بھر کے نوجوانوں کی موجودگی کو علم الٰہی کے حصول کیلئے بہت ضروری قرار دیا۔
پروگرام کے کے آخر میں، المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ایڈمیشن لینے والے متعدد نئے طلباء اور اسکالرز نے اپنی یادیں بیان کرتے ہوئے کہ انہیں المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی سے کیسے آشنائی ہوئی اور وہ ایران میں کیسے آئے، معارف ناب الٰہی کے حصول اور اس کی اہمیت پر زور دیا۔