امریکی فوج نے تقریباً 200 جائز حکومتوں کا تختہ الٹ دیا ہے
اگر دنیا میں کوئی منصفانہ عدالت ہوتی تو امریکی فوج، اسرائیلی فوج، یورپی ممالک کی فوج، برطانوی فوج، فرانس، اسپین، جرمنی، اٹلی، ہالینڈ، بیلجیم اور پرتگال کی فوج کو دہشت گرد فوج کے طور پر متعارف کراتی۔
شیئرینگ :
حجۃ الاسلام و المسلمین سید حسن عاملی نے اپنے ٹویٹر پیج پر پاسداران انقلاب اسلامی کے خلاف یورپی یونین کی کارروائی کے ردعمل میں لکھا: اگر دنیا میں کوئی منصفانہ عدالت ہوتی تو امریکی فوج، اسرائیلی فوج، یورپی ممالک کی فوج، برطانوی فوج، فرانس، اسپین، جرمنی، اٹلی، ہالینڈ، بیلجیم اور پرتگال کی فوج کو دہشت گرد فوج کے طور پر متعارف کراتی۔ پوری تاریخ انسانیت میںان لوگوں نے قوموں اور حکومتوں کے خلاف سیاہ ترین جرائم کا ارتکاب کیا ہے،صرف امریکی فوج نے تقریباً 200 جائز حکومتوں کا تختہ الٹ دیا ہے۔
انہوں نے لکھا: ان دنوں یورپی ممالک انسانی حقوق کے دفاع کے نام پر ایران کے خلاف کاروائیاں کر رہے ہیں اور ایرانی عوام اور دنیا کے لوگ حیران ہیں کہ انسانی حقوق صرف امریکہ اور یورپ کے مخالفین کے لیے کیوں ہے، اوراسرائیل کے جرائم کے خلاف اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے ۔ اسرائیل کی مکمل حمایت کرتے ہوئے، وہ عملی طور پر اسرائیل سے کہتے ہیں کہ جتنا ہوسکے قتل کرو، جتنے زخمی کر سکتے ہو کرو، اور جتنے فلسطینیوں کے گھر تباہ کر سکتے ہو تباہ کرو۔ یہ دوہرا معیار دور حاضر کی انسانیت کی پیشانی پر داغ ہے۔