امرِ آلِ محمد (ص) کا احیاء ہم سب کی ذمہ داری ہے,آیت اللہ وحید خراسانی
آیت اللہ وحید خراسانی نے کہا: یہ تمام کام امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی خوشنودی کے لیے ہیں۔ ہماری ذمہ داری بہت سنگین ہے۔ اگر اس دن مذہبی انجمنیں باہر نکل کر عزاداری برپا کریں تو یہ کام دنیا اور آخرت میں ان کے لئے عظیم ذخیرہ ہوگا۔
شیئرینگ :
آیت اللہ وحید خراسانی نے مذہبی انجمنوں کے اراکین کو خطاب کرتے ہوئے کہا: امام ہادی علیہ السلام کی شہادت کو پرشکوہ انداز میں منائیں۔
انہوں نے مزید کہا: امرِ آلِ محمد (ص) کا احیاء ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ہمارے کام امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے مقام کی شان کے مطابق ہونے چاہئیں۔ اس دن یعنی امام ھادی علیہ السلام کے روزِ شہادت کا احیاء گویا امام زمانہ (عجل) کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرنا ہے۔
انہوں نے کہا: تمام مذہبی انجمنیں ایک دوسرے سے تعاون کریں تاکہ امام ہادی علیہ السلام کی شہادت کو باعظمت طریقے سے منایا جا سکے۔
آیت اللہ وحید خراسانی نے کہا: یہ تمام کام امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی خوشنودی کے لیے ہیں۔ ہماری ذمہ داری بہت سنگین ہے۔ اگر اس دن مذہبی انجمنیں باہر نکل کر عزاداری برپا کریں تو یہ کام دنیا اور آخرت میں ان کے لئے عظیم ذخیرہ ہوگا۔
انہوں نے آخر میں کہا: ان دنوں معیشت کے متعلق لوگوں کی بہت زیادہ شکایات ہم تک پہنچ رہی ہیں۔ تمام حکام اس جانب توجہ کریں۔ انہیں چاہیے کہ وہ لوگوں کی زندگی کے احیاء کے لیے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں۔ وہ کمر ہمت باندھ لیں، کہیں ایسا نہ ہو کہ لوگ بھوکے رہیں یا کوئی خاندان مالی اعتبار سے بےچارہ ہو جائے۔ شیعیانِ آل محمد (ص) کی خدمت کے لیے اپنے آپ کو وقف کرنے کا اجر بہت زیادہ ہے۔ امام زمانہ (عجل) کے شیعوں کی خدمت کی توفیق خدا ہم سب کے شامل حال کرے۔ ان شاء اللہ