تاریخ شائع کریں2023 29 January گھنٹہ 20:54
خبر کا کوڈ : 582254

صہیونیوں کے دہشت گردانہ طرز عمل پر محض مذمت کا کوئی اثر نہیں ہوگا

عراق کی عصائب اہل الحق موومنٹ کے سیکرٹری جنرل قیس الخزعلی نے ٹویٹر پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے فلسطین کی حالیہ صورتحال اور مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونیوں کے خلاف کارروائیوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔
صہیونیوں کے دہشت گردانہ طرز عمل پر محض مذمت کا کوئی اثر نہیں ہوگا
عراق کی عصائب اہل الحق موومنٹ کے سیکرٹری جنرل نے زور دیا کہ عالمی برادری کی خاموشی کے سائے میں صہیونی غاصب حکومت فلسطینی عوام کو اپنے جرائم کا نشانہ بنا رہی ہے۔

عراق کی عصائب اہل الحق موومنٹ کے سیکرٹری جنرل قیس الخزعلی نے ٹویٹر پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے فلسطین کی حالیہ صورتحال اور مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونیوں کے خلاف کارروائیوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صہیونیوں کے دہشت گردانہ طرز عمل پر محض مذمت کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔ گذشتہ چند دنوں کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ پر وحشیانہ جارحیت اس دہشت گردانہ طرز عمل کی واضح مثال ہے۔

الخزعلی نے کہا کہ ہم دنیا کے تمام حریت پسند اور باعزت لوگوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فلسطین میں مقاومتی گروہوں کی حمایت کریں اور فلسطین کو صہیونیوں کے ناپاک وجود سے آزاد کرانے کے لیے ان کی ہر طرح سے حمایت کریں۔

عصائب اہل الحق موومنٹ کے سیکریٹری جنرل نے اپنے پیغام کے آخر میں لکھا کہ ہم اسلامی تنظیموں اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں سے بھی کہتے ہیں کہ وہ اپنی حیثیت کے شایان شان فیصلہ کن موقف اپنائیں اور اس ہولناک قتل و غارت گری اور جرائم کے سامنے خاموشی اختیار نہ کریں، تاکہ استکباری ریاستوں اور صہیونیوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنے والی حکومتوں کو مقاومتی مجاہدین کے جہاد اور ان کی عظیم قربانیوں کو نقصان پہنچانے کا موقع فراہم نہ ہوسکے۔
https://taghribnews.com/vdcft0dtjw6dc0a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ