مغرب کی ابھی صورتحال میں جوہری معاہدہ پہلی ترجیح نہیں
روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے بار بار جوہری معاہدے کے تمام وعدوں پر عملدرآمد کرنے کی بحالی کے لئے اپنی تیاری کا اعلان کیا اور روس بھی اس کا خیرمقدم کرتا ہے۔
شیئرینگ :
روسی وزارت خارجہ نے مغرب پر الزام لگایا ہے کہ مغرب اسلامی جمہوریہ ایران میں احتجاجی مظاہروں کی حمایت کا مقصد بین الاقوامی توجہ کو جوہری معاہدے کی بحالی سے ہٹانا ہے۔
روسی وزارت خارجہ نے پیر کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ مغرب نے کہا کہ ابھی صورتحال میں جوہری معاہدہ پہلی ترجیح نہیں بلکہ ایران میں احتجاجی مظاہروں کی حمایت کے لئے بھرپور کوشش کرنا چاہیئے۔ اس تمام گندی چالوں کا مقاصد عالمی توجہ کو جوہری معاہدے کی بحالی سے دور کرنا، واشنگٹن اور ان کے اتحادیوں پر عالمی دباؤ کی کمی تھے۔
اس بیان نے اس بات پر زور دیا کہ جو بائیدن کی حکومت نے بار بار جوہری معاہدے پر واپسی کا وعدہ کیا مگر بد قسمتی سے اب تک انہوں نے اس اقدام نہیں کیا۔
روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے بار بار جوہری معاہدے کے تمام وعدوں پر عملدرآمد کرنے کی بحالی کے لئے اپنی تیاری کا اعلان کیا اور روس بھی اس کا خیرمقدم کرتا ہے۔
اس بیان میں زور دیا گیا کہ جوہری معاہدہ اور سلامتی کونسل کی 2231 قرارداد پر عملدرآمد عالمی امن اور سلامتی پر قدم رکھنے کا واحد راستہ ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...