تاریخ شائع کریں2023 4 February گھنٹہ 17:56
خبر کا کوڈ : 582885

ولایت فقیہ ایک ایسی مائن کی مانند ہے جس کا بیج خود حضرت امام علی علیہ السلام نے بویا

حجۃ الاسلام والمسلمین حیدری نے مزید کہا: انقلابِ اسلامی ظلم و استبداد کے خلاف جنگ اور مستضعفین اور مظلوموں کی حمایت پر تشکیل پایا اور الحمد للہ اپنی پوری رونق سے یہ اپنے راستے پر گامزن ہے۔
ولایت فقیہ ایک ایسی مائن کی مانند ہے جس کا بیج خود حضرت امام علی علیہ السلام نے بویا
جشنِ ولادت باسعادت امیرالمومنین علیہ السلام اور دہہ فجر کے بابرکت عشرے کی مناسبت سے ایران کے صوبہ خوزستان کے شہر اہواز کی مسجد فاطمہ الزہرا (س) میں جشن کی ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مجلس خبرگان رہبری کے رکن حجت الاسلام والمسلمین محسن حیدری کے علاوہ مختلف شعراء اور اہل بیت (ع) کی مدح سرائی کرنے والوں اور اہواز کے علاقے ملاشیہ کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔

حجۃ الاسلام والمسلمین حیدری نے ولادت باسعادت امیرالمومنین علیہ السلام اور دہہ فجر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امیر المومنین علیہ السلام کے متعلق فرمائی گئی حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: مسلمان دو گروہوں میں تقسیم ہوں گے۔ پہلا گروہ وہ ہیں جو سچے اور واقعی مسلمان ہیں جو علی علیہ السلام کے راستے پر چلتے ہیں اور ان کے وجود میں حضرت علی علیہ السلام کی محبت راسخ ہوتی ہے اور دوسرا گروہ وہ افراد ہیں جو علی علیہ السلام کے راستے پر نہیں ہیں اور پیغمبر اکرم (ص) نے انہیں منافق کہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ایرانی قوم کے تمام طبقات خواہ شیعہ ہوں یا سنی، سب کے دلوں میں حضرت علی علیہ السلام کی محبت پائی جاتی ہے۔

مجلس خبرگان رہبری کے رکن نے حسنین ہیکل (محمد حسنین ہیکل، مصر کے ایک مشہور صحافی تھے جو 17 سال تک مصر کے مشہور اخبار "الاھرام" کے چیف ایڈیٹر رہے) کی ولایت فقیہ کے متعلق استعمال کی گئی تعبیر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: جیسا کہ محمد حسنین ہیکل کہتے ہیں "ولایت فقیہ ایک ایسی مائن کی مانند ہے جس کا بیج خود حضرت امام علی علیہ السلام نے بویا اور امام خمینی (رح) نے اسے کفر، استعمار و عالمی استکبار اور ظلم کے مقابلے میں منفجر کیا تو یعنی ولایتِ فقیہ امیر المومنین علیہ السلام کی ولایت کا تسلسل ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین حیدری نے مزید کہا: انقلابِ اسلامی ظلم و استبداد کے خلاف جنگ اور مستضعفین اور مظلوموں کی حمایت پر تشکیل پایا اور الحمد للہ اپنی پوری رونق سے یہ اپنے راستے پر گامزن ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfc0dttw6dcca.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ