یورپی ممالک کی سرزمین ایرانی قوم کے مفادات کے خلاف سازشوں اور دھمکیوں کا ذریعہ نہیں بننی چاہیے
یہ بات آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے گزشتہ روز بیلجیم کے وزیر اعظم الکساندر دی کرو کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
شیئرینگ :
ایرانی صدر مملکت نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران یورپ سمیت دنیا کے ساتھ اچھے اور تعمیری تعلقات کو برقرار رکھنے اور بہتر بنانے کا خواہاں ہے۔
یہ بات آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے گزشتہ روز بیلجیم کے وزیر اعظم الکساندر دی کرو کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران یورپ سمیت دنیا کے ساتھ اچھے اور تعمیری تعلقات کو برقرار رکھنے اور بہتر بنانے کا خواہاں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی حکومت دہشت گردوں کی نقل و حرکت اور غلط اور گمراہ کن اطلاعات کے زیر اثر تصادم کا راستے کو اپنائے تو وہ شکست کھائے گی۔
ایرانی صدر نے غلط حساب کتاب کو غلط معلومات کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بعض یورپی ممالک کی جانب سے اسلام مخالف اور دہشت گردانہ تحریکوں کی حمایت پر تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران مسائل کو باہمی تعاون کے ساتھ حل کرنے کے لیے تیار ہے۔ البتہ بشرطیکہ دوسرا فریق بھی ایسا طریقہ اختیار کرے۔
صدر رئیسی نے کہا کہ یورپی ممالک کی سرزمین ایرانی قوم کے مفادات کے خلاف سازشوں اور دھمکیوں کا ذریعہ نہیں بننی چاہیے۔
اس موقع پر الکساندر دی کرو نے تہران اور برسلز کے درمیان 130 سالہ سفارتی تعلقات کے فریم ورک کے اندر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیتےہوئے کہا کہ بیلجیم ہمیشہ ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے بات چیت کا راستہ اختیار کرتا ہے اور مسائل کو افہام و تفہیم اور تعاون کے نقطہ نظر سے حل کرنے کا خواہاں ہے۔