ایران اور سعودی عرب بات چیت کے ذریعے اختلافات حل کرنا چاہتے ہیں
سعودی وزیر خارجہ نے کہاکہ اگلے 2 ماہ میں ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات بحال ہوجائیں گے۔ ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان سے جلد ملاقات کا منتظر ہوں۔
شیئرینگ :
سعودی وزیر خارجہ نے کہاکہ اگلے 2 ماہ میں ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات بحال ہوجائیں گے۔ ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان سے جلد ملاقات کا منتظر ہوں۔
سعودی عرب کے وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے عرب میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ ایران اور سعودی عرب بات چیت کے ذریعے اختلافات حل کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سفارتی تعلقات کی بحالی باہمی اختلافات مکمل ختم ہونے کا عملی راہ حل نہیں ہیں۔ اگلے 2 ماہ میں ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات بحال ہوجائیں گے۔ ایرانی ہم منصب سے جلد ملاقات کا منتظر ہوں۔
سعودی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ وہ تہران ریاض تعلقات کے مستقبل کے تعلق سے مکمل طور پر پرامید ہیں۔
سعودی عرب اور ایران نے گذشتہ جمعہ کو چین کے دارالحکومت بیجنگ میں 2016ء سے منقطع تعلقات کو دوبارہ بحال کرنے اور 2 ماہ کے اندر ایک دوسرے کے ملکوں میں سفارتخانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔
جنرل حسین سلامی نے آج اتوار، 3 نومبر کو تہران میں امریکا کے سابق جاسوسی اڈے کے سامنے طلبا کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ ہم امریکا کو 1949 اور 1953 کی فوجی بغاوتوں ...