عالم اسلام میں خونریز تفرقہ اور تکفیری دہشت گردی امریکی سیاست کی دین ہے
جنرل حسین سلامی نے آج اتوار، 3 نومبر کو تہران میں امریکا کے سابق جاسوسی اڈے کے سامنے طلبا کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ ہم امریکا کو 1949 اور 1953 کی فوجی بغاوتوں سے پہچانتے ہیں جو ایران میں اس کے فوجی، سیاسی اور اقتصادی تسلط پر منتج ہوئی اور یہ تسلط اسلامی انقلاب سے پہلے تک جاری رہا۔
شیئرینگ :
پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف نے اس بات پر زور دیتا ہوئے کہ امریکا کو جیسا وہ ہے اسی شکل میں پہچاننے کی ضرورت ہے کہا ہے کہ عالم اسلام میں خونریز تفرقہ اور تکفیری دہشت گردی امریکی سیاست کی دین ہے
جنرل حسین سلامی نے آج اتوار، 3 نومبر کو تہران میں امریکا کے سابق جاسوسی اڈے کے سامنے طلبا کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ امریکا امن عالم، عالمی سلامتی اور عالمی نظام کی بات کرتا ہے جبکہ دنیا میں ناجائز قبضے، عوام کے قتل عام ، لوٹ مار اور سبھی جرائم کی جڑ وہ خود ہے۔
پاسداران انقلاب کے کمانڈ انچیف جنرل حسین سلامی نے تہران میں عالمی سامراج کے خلاف جدوجہد کے قومی دن پر نکالی جانے والی ریلی کے اختتام پر سابق امریکی سفارت خانے کے سامنے طلبا اور عوام کے عظیم اجتماع سے خطاب میں کہا کہ ہم امریکا کو جاپان کے شہروں ہیرو شیما اور ناگاساکی پراس کی ایٹمی بمباری سے پہچانتے ہیں جس میں ایک لمحے میں ایک لاکھ سے زائد انسان زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔
جنرل حسین سلامی نے کہا کہ ہم امریکا کو 1949 اور 1953 کی فوجی بغاوتوں سے پہچانتے ہیں جو ایران میں اس کے فوجی، سیاسی اور اقتصادی تسلط پر منتج ہوئی اور یہ تسلط اسلامی انقلاب سے پہلے تک جاری رہا۔
سپاہ پاسداران کے کمانڈر اںچیف نے کہا کہ امریکا نے جس طرح سوچا تھا، اس طرح ایرانی قوم کو مسخر نہ کرسکا۔
انھوں نے کہا کہ ایرانی عوام نے سبھی پابندیوں کا زمانہ کامیابی سے گزار دیا اور امریکا کو شکست ہوئی۔
جنرل حسین سلامی نے کہا کہ امریکا اس علاقے میں نام نہاد "ابراہم پیس اکارڈ" کے نفاذ میں بھی ناکام رہا ۔
انھوں نے کہا کہ امریکا کو ایک بار پھر شکست کا سامنا ہوا اور اس کو پتہ چل گیا کہ اس کو یہ شکست ایران کی عظیم قوم کی وجہ سے ہوئی ہے۔
سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف نے کہا کہ امریکا اور صیہونی حکومت نے اپنی روش جاری رکھی تو وہ نابودی کی طرف جائيں گے۔
انھوں نے کہا کہ اب مسلمین اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ صیہونیت اور امریکا ان کی عزت ، کرامت ارو حیثیت کو ذبح اور قربان کردیں۔
جنرل سلامی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ انہیں خبردار کیا ہے کہ اگر تم نے اپنی روش نہ بدلی تو نابودی کی طرف جاؤگے، یہ پوری امت اسلامیہ کا ارادہ ہے اور تدریجی طور پر یہ ارادہ غلبہ حاصل کرے گا۔