زائرین کو دی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے؛حرم امام رضا(ع) کے ٹیلی کمونیکیشن نیٹ ورک میں توسیع و ترقی
جناب دانشی فر نے مزید یہ بتایا کہ ان میٹنگز میں یہ طے پایا کہ حرم امام رضا(ع) کے صحنوں،ہالز اور نمائشگاہی مراکز میں اینٹینا کی کوریج بڑھائی جائے تاکہ معیار کو بہتر بنایا جا سکے ۔
شیئرینگ :
آستان قدس رضوی کے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر کے سربراہ نے بتایا کہ نئے سال کے آغاز میں لاکھوں کی تعداد میں زائرین مشہد مقدس تشریف لاتے ہیں ،اسی مناسبت سے زائرین کو بہتر انداز میں خدمات فراہم کرنے کے لئے آستان قدس رضوی نے انتظامی اداروں کے تعاون سے حرم امام رضا علیہ السلام کے اطراف میں ٹیلی کمونیکیشن کے نیٹ ورک مزید مضبوط بنانے کے لئے اقدامات انجام دیئے ہیں۔
آستان نیوز کی رپورٹ کےمطابق؛ آستان قدس رضوی کے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی سینٹرکے سربراہ جناب ابراہیم دانشی فر نے بتایا کہ ہمیشہ سے نئے سال کے آغاز،عشرہ کرامت،محرم الحرام کے پہلے عشرہ اور ماہ صفر کے آخری عشرہ کے موقع ہمیں زائرین کی کثیر تعداد کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،جس کی وجہ سے ہمیشہ سے زائرین و مجاورین کو ٹیلی کونیکیشن نیٹ ورکس اور انٹرنیٹ تک رسائی کا مسئلہ رہتا ہے ۔
جناب ابراہیم دانشی فر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس مسئلہ کے پیش نظر آستان قدس رضوی کے متولی نے زائرین کی اس مشکل کو حل کرنے کا حکم دیا اور اس سلسلے میں حرم امام رضا(ع) کی ٹیکنیکل اور دیکھ بھال آرگنائزیشن اور آستان قدس رضوی کے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر کے تعاون سے صوبہ خراسان رضوی کے محکمہ مواصلات اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ساتھ متعدد میٹنگز ہوئیں۔
جناب دانشی فر نے مزید یہ بتایا کہ ان میٹنگز میں یہ طے پایا کہ حرم امام رضا(ع) کے صحنوں،ہالز اور نمائشگاہی مراکز میں اینٹینا کی کوریج بڑھائی جائے تاکہ معیار کو بہتر بنایا جا سکے ۔
6 نئی ٹیلی کمیونیکیشن ٹاورز کا افتتاح
آستان قدس رضوی کے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر کے سربراہ کے مطابق ان میٹنگز اور اقدامات کے بعد پہلی بار حرم امام رضا علیہ السلام کے مختلف مقامات جیسے نقارہ خانہ اور مسجد گوہر شاد میں 6 ٹیلی کمونیکیشن ٹاورز کو فعال کیا گیا ہے جن کے افتتاح سے زائرین کو بہتر انداز میں سروس ملے گئ۔
ہمراہ اول اور ایرانسل کی نئے ٹاورز کی تنصیب
انہوں نے بتایا کہ ہمراہ اوّل موبائل کمپنی نے دارالحجہ کے انڈر گراؤنڈ ہالز ،دارالشفا اور آستان قدس رضوی کے نمائشگاہی مرکز میں اور ایرانسل موبائل کمپنی نے رواق دالرحمہ میں داخلی ٹاورز نصب کرنے شروع کر دیئے ہیں ،ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد حرم امام رضا علیہ السلام کے ہالز میں موبائل سگنل میں بہتری آئے گی۔
جناب دانشی فر نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یہ بھی طے پایا کہ آئندہ سال تین موبائل ٹاورز کو حرم امام رضا(ع) کے مردم شناسی میوزیم،بست نواب اور باغ رضوان میں اور اسی طرح ایک مستقل مواصلاتی سٹیشن پارکینگ نمبر4 اور ایک موبائل مواصلاتی سٹیشن کورواق شیخ بہائی میں بنایا جائے گا،ان اقدامات سے امید کرتے ہیں کہ آئندہ سال ایّام نوروز اور دیگر زیارتی مناسبتوں پر ٹیلی کمونیکیشن سروسز کے معیار میں بہتری آئے گی۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...