ترک وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ چاووش اوغلو اپنے مصری ہم منصب سامح شکری کی دعوت پر کل (ہفتہ 18 مارچ) کو قاہرہ کا دورہ کریں گے اور دونوں فریق مصر میں ہونے والی ملاقاتوں اور بات چیت میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
شیئرینگ :
ترکی کی وزارت خارجہ نے آج (جمعہ) ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس ملک کے وزیر خارجہ چاووش اوغلو کل مصر کا دورہ کریں گے۔
ترک وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ چاووش اوغلو اپنے مصری ہم منصب سامح شکری کی دعوت پر کل (ہفتہ 18 مارچ) کو قاہرہ کا دورہ کریں گے اور دونوں فریق مصر میں ہونے والی ملاقاتوں اور بات چیت میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ترکی کے مطابق دس سال بعد ترک وزیر خارجہ کا مصر کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ لیکن دوسری جانب مصر کی وزارت خارجہ نے اس بیان کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ چاوش اوغلو اور سامح شکری قاہرہ کے وقت کے مطابق دس بجے ایک دوسرے سے ملاقات کریں گے۔
انقرہ اور قاہرہ کے درمیان تعلقات جولائی 2013 کی بغاوت اور "محمد مرسی" کی معزولی کے دن سے ہمیشہ کشیدہ رہے ہیں اور گزشتہ سال دونوں فریقوں نے ان تعلقات کو بہتر بنانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...