ایرانی بحریہ آج اپنی تیاری کی اعلیٰ ترین سطح پر ہے
یہ بات ریئر ایڈمرل علیرضا تنگسیری نے جمعہ کو جنوبی شہر بوشہر میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
شیئرینگ :
سپاہ پاسداران اسلامی انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ یہ بحریہ آج اپنی تیاری کی اعلیٰ ترین سطح پر ہے اور خلیج فارس پر اس کا مکمل کنٹرول ہے۔
یہ بات ریئر ایڈمرل علیرضا تنگسیری نے جمعہ کو جنوبی شہر بوشہر میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ خلیج فارس میں دشمن کے بحری جہازوں کی نقل و حرکت ہمیشہ سپاہ پاسداران کی بحریہ کی نگرانی میں ہوتی ہے، خلیج فارس مکمل طور پر محفوظ ہے۔
ایڈمیرل تنگسیری نے اس بات پر زور دیا کہ ایران میں اندرون ملک اہم جدید فوجی سازوسامان ڈیزائن اور تیار کیا جا رہا ہے، اس سلسلے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
انہوں نے نتیجہ اخذ کیا کہ اس طرح کے سازوسامان اور جنگی تیاریوں کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی جنگی تیاری کی سطح روز بروز بڑھ رہی ہے۔