ترکی میں صدارتی انتخابات عوام کی بھرپور شرکت جمہوریت کی فتح کی علامت ہے
اتوار کو ہونے والے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں ترکی کے عوام کی بھرپور شرکت اور اس کا کامیاب انعقاد اس پڑوسی مسلم ملک میں جمہوریت کی فتح کی علامت ہے۔
شیئرینگ :
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ترکی میں صدارتی انتخابات عوام کی بھرپور شرکت جمہوریت کی فتح کی علامت ہے۔
ناصر کنعانی نے ترکی میں انتخابی مہم کے انعقاد کے بارے میں کہا کہ اتوار کو ہونے والے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں ترکی کے عوام کی بھرپور شرکت اور اس کا کامیاب انعقاد اس پڑوسی مسلم ملک میں جمہوریت کی فتح کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس فتح پر ترکی کے عوام، منتظمین، قائدین اور سیاسی جماعتوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کی سربلندی کیلیے دعاگو ہیں۔