ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کی پاکستان میں بم دھماکہ کی مذمت
ناصر کنعانی نے اس ممتاز پاکستانی شخصیت کو نقصان پہنچانے میں دہشت گردوں کی ناکامی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ اس دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہونے والوں کو جلد صحت یاب کرے۔
شیئرینگ :
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کے صوبے بلوچستان میں اسلامی گروپ کے امیر مولوی سراج الحق کے قافلے کو نشانہ بنانے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
ناصر کنعانی نے اس ممتاز پاکستانی شخصیت کو نقصان پہنچانے میں دہشت گردوں کی ناکامی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ اس دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہونے والوں کو جلد صحت یاب کرے۔
پاکستانی میڈیا نے بلوچستان کی پاکستانی پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ سراج الحق بلوچستان کے ضلع ژوب کا دورہ کر رہے تھے جب ان کے قافلے کو سڑک کے کنارے نصب بارودی مواد سے نشانہ بنایا گیا۔
پاکستانی پولیس نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی کے رہنما اس حملے میں بچ گئے، جس میں ایک ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔
ابھی تک اس دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...