ناصر کنعانی نے پیر کے روز کہا کہ اس طرح کے اشتعال انگیز اقدامات فلسطینی قوم اور مقبوضہ سرزمین میں اسلامی مقدسات کے خلاف جعلی صیہونی حکومت کے مسلسل جرائم کی ایک اور جہت ہے۔
شیئرینگ :
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بار پھر اسرائیل کی نسل پرست حکومت کے ایک انتہا پسند رکن کی طرف سے مسجد الاقصیٰ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
ناصر کنعانی نے پیر کے روز کہا کہ اس طرح کے اشتعال انگیز اقدامات فلسطینی قوم اور مقبوضہ سرزمین میں اسلامی مقدسات کے خلاف جعلی صیہونی حکومت کے مسلسل جرائم کی ایک اور جہت ہے۔
انہوں نے عالمی برادری اور عالم اسلام سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کارروائیوں پر فوری اور مؤثر ردعمل کا اظہار کریں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ القدس ہمیشہ سے فلسطین کا متفقہ دارالحکومت رہا ہے اور رہے گا، قابضین کی مسلسل جارحیتوں سے فلسطین اور القدس کی تاریخی صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی صوبے خیبر پختونخواہ کے سرحدی علاقے پاراچنار میں دہشت گردوں مسافروں کے قافلے پر حملہ کرکے 42 افراد کو شہید کردیا ...