اوپیک کے سیکریٹری جنرل ایرانی صدر اور وزیر تیل کے ساتھ بات چیت کے لیے تہران پہنچ گئے
ہیثم الغیص جمعہ کے روز تہران پہنچ گئے اور وہ آج صدر ابراہیم رئیسی اور ایرانی وزیر تیل جواد اوجی سے ملاقات کریں گے۔
شیئرینگ :
پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (OPEC) کے سیکریٹری جنرل ایرانی صدر اور وزیر تیل کے ساتھ بات چیت کے لیے تہران پہنچ گئے۔
ہیثم الغیص جمعہ کے روز تہران پہنچ گئے اور وہ آج صدر ابراہیم رئیسی اور ایرانی وزیر تیل جواد اوجی سے ملاقات کریں گے۔
تیل کی منڈی کے حالات کا جائزہ لینا، طلب اور رسد کی پیشن گوئیاں، اور OPEC ممبران کے آئندہ اجلاس اور اوپیک پلاس اتحاد کے وزارتی اجلاس کے بارے میں خیالات کا تبادلہ ان مذاکرات کے اہم نکات میں شامل ہوں گے۔