ایران کے صدر کا بھارت میں پیش آنے والے ٹرین حادثہ پر تعزیت کا اظہار
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے ایک پیغام میں ہندوستانی صدر اور وزیراعظم سے ہندوستان کی اڈیشہ ریاست میں پیش آنے والے افسوسناک اور المناک ٹرین حادثے کے نتیجے میں متعدد شہریوں کی جانوں کے ضیاع اور زخمی ہونے پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
شیئرینگ :
ایران کے صدر نے اپنے ایک پیغام میں بھارت میں پیش آنے والے ٹرین حادثہ پر اس ملک کے صدر اور وزیر اعظم کو تعزیت کا اظہار کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے ایک پیغام میں ہندوستانی صدر اور وزیراعظم سے ہندوستان کی اڈیشہ ریاست میں پیش آنے والے افسوسناک اور المناک ٹرین حادثے کے نتیجے میں متعدد شہریوں کی جانوں کے ضیاع اور زخمی ہونے پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
صدر ایران نے اس تعزیتی پیغام میں اسلامی جمہوریہ ایران کی قوم اور حکومت کی جانب سے اس ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور اس عظیم سانحے پر ہندوستانی حکومت اور عوام کی خدمت میں تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اڈیشہ کے بالاسور میں جمعہ کی رات کو ہونے والے خوفناک ٹرین حادثے میں کم از کم 85 لوگوں کی موت ہو گئی اور 850 سے زیادہ لوگ زخمی ہو گئے۔