لبنانی شہریوں اور صیہونی حکومت کے فوجیوں کے درمیان تنازعہ
جنوبی لبنان کے کفر شوبہ قصبے کے متعدد باشندوں نے اس ملک کے مقبوضہ علاقوں میں صیہونی حکومت کی طرف سے نصب خاردار تاروں کو تباہ کر دیا اور علاقے میں کھودی گئی سرنگ کو بند کر دیا۔
شیئرینگ :
جنوبی لبنان کے کفر شوبہ قصبے کے متعدد باشندوں نے اس ملک کے مقبوضہ علاقوں میں صیہونی حکومت کی طرف سے نصب خاردار تاروں کو تباہ کر دیا اور علاقے میں کھودی گئی سرنگ کو بند کر دیا۔
اس کارروائی کے بعد قابض فوج نے آنسو گیس اور دھوئیں کی گولیاں پھینک کر لبنانی نوجوانوں کو علاقے سے بھگانے کی کوشش کی جس پر لبنانی نوجوانوں کے ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔
لبنان کے سرحدی علاقوں کے مکینوں نے غاصب صیہونی حکومت کی گاڑیوں اور فوجیوں پر پتھراؤ کیا اور صیہونی فوج نے امدادی دستے اور متعدد مرکاوا ٹینک اس علاقے میں بھیجے۔
لبنانی نوجوانوں نے خاردار تاریں عبور کر کے مقبوضہ کفر شوبہ پہاڑی کی چوٹی پر لبنانی پرچم نصب کر دیا۔
صیہونی فوجیوں کی جارحیت سے متعدد لبنانی شہری زخمی ہوئے اور لبنانی فوج کے جوانوں نے سرحدی علاقے کفر شوبہ میں موجود ہوتے ہوئے جنگی موقف اختیار کیا۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی صوبے خیبر پختونخواہ کے سرحدی علاقے پاراچنار میں دہشت گردوں مسافروں کے قافلے پر حملہ کرکے 42 افراد کو شہید کردیا ...