> پاکستان کو مشکل وقت اور سنگین چیلنجز کا سامنا ہے | تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
تاریخ شائع کریں2023 10 June گھنٹہ 16:15
خبر کا کوڈ : 596303

پاکستان کو مشکل وقت اور سنگین چیلنجز کا سامنا ہے

بلاول بھٹو نے کہا کہ  افغانستان کی حکومت نے کچھ شعبوں میں کارکردگی دکھائی ہے تاہم ابھی لمبا سفر طے کرنا باقی ہے۔ پاکستان کی افغانستان سے متعلق پالیسی وہی ہے جو عالمی برادری کی ہے۔
پاکستان کو مشکل وقت اور سنگین چیلنجز کا سامنا ہے
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران میں سفارتی تعلقات کا قیام خطے کے لیے بھی مثبت اقدام ہے۔

پاکستانی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ  پاکستان میں فوج کے غیر مقبول ہونے کا موقف چئیرمین پی ٹی آئی کے حامیوں کا ہے اور یہ تاثر درست نہیں ہے۔ جہاں تک پاکستانی سیاست میں فوج کے عمل دخل کا تعلق کا ہے تواس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں آدھے عرصے فوجی حکومت رہی ہے۔میری پارٹی پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر مرتبہ آمریت کو چیلنج کیا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ  افغانستان کی حکومت نے کچھ شعبوں میں کارکردگی دکھائی ہے تاہم ابھی لمبا سفر طے کرنا باقی ہے۔ پاکستان کی افغانستان سے متعلق پالیسی وہی ہے جو عالمی برادری کی ہے۔افغان حکومت سے درخواست ہے کہ وہ اپنے عوام اورعالمی برادری سے خواتین کی تعلیم، دہشتگردوں کو اپنی سرزمین استعمال نہ کرنے دینے سمیت کیے گئے دیگر وعدوں کو پورا کرے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مشکل وقت اور سنگین چیلنجز کا سامنا ہے تاہم مجھے یقین ہے پاکستانی عوام اپنے حوصلے اور عزم کے ساتھ ان چیلنجز پر قابو پا لیں گے اور ملک ترقی کرے گا۔
https://taghribnews.com/vdcfxvdtmw6d1ma.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ