بلاول بھٹو نے کہا کہ افغانستان کی حکومت نے کچھ شعبوں میں کارکردگی دکھائی ہے تاہم ابھی لمبا سفر طے کرنا باقی ہے۔ پاکستان کی افغانستان سے متعلق پالیسی وہی ہے جو عالمی برادری کی ہے۔
شیئرینگ :
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران میں سفارتی تعلقات کا قیام خطے کے لیے بھی مثبت اقدام ہے۔
پاکستانی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فوج کے غیر مقبول ہونے کا موقف چئیرمین پی ٹی آئی کے حامیوں کا ہے اور یہ تاثر درست نہیں ہے۔ جہاں تک پاکستانی سیاست میں فوج کے عمل دخل کا تعلق کا ہے تواس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں آدھے عرصے فوجی حکومت رہی ہے۔میری پارٹی پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر مرتبہ آمریت کو چیلنج کیا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ افغانستان کی حکومت نے کچھ شعبوں میں کارکردگی دکھائی ہے تاہم ابھی لمبا سفر طے کرنا باقی ہے۔ پاکستان کی افغانستان سے متعلق پالیسی وہی ہے جو عالمی برادری کی ہے۔افغان حکومت سے درخواست ہے کہ وہ اپنے عوام اورعالمی برادری سے خواتین کی تعلیم، دہشتگردوں کو اپنی سرزمین استعمال نہ کرنے دینے سمیت کیے گئے دیگر وعدوں کو پورا کرے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مشکل وقت اور سنگین چیلنجز کا سامنا ہے تاہم مجھے یقین ہے پاکستانی عوام اپنے حوصلے اور عزم کے ساتھ ان چیلنجز پر قابو پا لیں گے اور ملک ترقی کرے گا۔