شام اور عمان کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت
اس فون کال میں، المقداد نے سلطان هیثم بن طارق کی قیادت میں عمان کی جانب سے خطے اور دنیا میں مشترکہ چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے عرب پوزیشنوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کی کامیاب کوششوں کو سراہا۔
شیئرینگ :
شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے اپنے عمانی ہم منصب بدر حمد البوسعیدی کے ساتھ ایک فون کال میں دو طرفہ تعلقات اور دونوں ممالک کے مفادات کی بنیاد پر ان تعلقات کو مضبوط اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
اس فون کال میں، المقداد نے سلطان هیثم بن طارق کی قیادت میں عمان کی جانب سے خطے اور دنیا میں مشترکہ چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے عرب پوزیشنوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کی کامیاب کوششوں کو سراہا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عمان کا کردار ہمیشہ ایک مثبت کردار رہا ہے جس کی بنیاد عرب مفادات اور اتحاد کے لیے اسٹریٹجک نقطہ نظر پر مبنی ہے۔
شام کی خبر رساں ایجنسی (سنا) کی رپورٹ کے مطابق المقداد نے کہا کہ شام عمان کے ساتھ دونوں ممالک کے مفاد کے تمام شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ہمیشہ آمادہ ہے۔
عمان کے وزیر خارجہ نے بھی شام اور خطے میں ہونے والی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ، شام کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی اتحاد کے تحفظ کے لیے شام کی حمایت میں ملک کے مضبوط موقف کی تعریف کی۔
البصیدی نے خطے، عرب دنیا اور بین الاقوامی سطح پر باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں رابطہ اور مشاورت کو جاری رکھنے میں عمان کی دلچسپی پر بھی زور دیا۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...