ایران کے وزیر خارجہ نے قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات
قطری امیر تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ ملاقات کے بعد اپنے قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کے ساتھ ملاقات کی۔
شیئرینگ :
ایران کے وزیر خارجہ نے قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ "شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی" سے ملاقات اور گفتگو کی۔
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان جنہوں نے آج کی صبح ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت میں قطر کا دورہ کیا ہے، قطری امیر تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ ملاقات کے بعد اپنے قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کے ساتھ ملاقات کی۔
دو طرفہ مذاکرات، اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور اور پابندیوں کے خاتمے کے مذاکرات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال امیر عبد اللہیان کے دورہ قطر کے اہم ترین موضوعات میں شامل ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ قطر کے دورہ مکمل کرنے کے بعد عمان کا دورہ کریں گے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے خلیج فارس کے امور 'علیرضا عنایتی، مجتبی بنی اسد زادہ، ایرانی وزیر خارجہ برائے ایگزیکٹیو امور، خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے رکن ابراہیم رضایی اور ایرانی وزیر خارجہ کے مشیرعلیرضا کوہکن اس دورے میں امیر عبداللیان کے ہمراہ ہیں۔