یورپ پناہ گزینوں کے بارے میں اپنی ذمہ داریوں سے کوتاہی نہیں کرسکتا ہے
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ یونان کی ساحل کے نزدیک سینکڑوں پناہ گزینوں کے ساتھ ہونے والا واقعہ افسوسناک ہے جس میں عورتوں اور بچوں سمیت سینکڑوں تارکین وطن سمندر میں غرق ہوگئے۔
شیئرینگ :
ناصر کنعانی نے امریکہ اور یورپی ممالک کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک کی طرف ہجرت کی بنیادی وجہ امریکہ اور یورپ کی غلط پالیسیاں ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ یونان کی ساحل کے نزدیک سینکڑوں پناہ گزینوں کے ساتھ ہونے والا واقعہ افسوسناک ہے جس میں عورتوں اور بچوں سمیت سینکڑوں تارکین وطن سمندر میں غرق ہوگئے۔
انہوں نے ٹوئیٹر پر ایک پیغام میں واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک شدگان کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور مغربی ممالک پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یورپ پناہ گزینوں کے بارے میں اپنی ذمہ داریوں سے کوتاہی نہیں کرسکتا ہے۔
انہوں نے تارکین وطن کی ہجرت کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور یورپ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ایشیا اور افریقہ کے لوگ مغربی ممالک کی جانب سفر کرنے پر مجبور ہورہے ہیں۔