قطر اور بحرین کے سفارتخانے دوبارہ کھولنے کی کوششیں
روسی اسپوتنک خبر رساں ایجنسی کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے ایک بیان میں قطر اور بحرین کے درمیان دونوں ممالک کے سفارتخانوں کو دوبارہ کھولنے کے لیے ہم آہنگی کو جاری رکھنے پر زور دیا۔
شیئرینگ :
قطر کی وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ العلا اجلاس کے حتمی بیان کے مطابق قطر اور بحرین کے سفارتخانوں کو دوبارہ کھولنے کی کوششیں جاری ہیں۔
روسی اسپوتنک خبر رساں ایجنسی کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے ایک بیان میں قطر اور بحرین کے درمیان دونوں ممالک کے سفارتخانوں کو دوبارہ کھولنے کے لیے ہم آہنگی کو جاری رکھنے پر زور دیا۔
الانصاری نے کہا: روزانہ اوسطاً چھ پروازوں کے ساتھ پروازوں کی بحالی کے بعد دونوں ممالک کے سفارتخانوں کو دوبارہ کھولنے کی کوششیں جاری ہیں۔
قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا: قطر اور بحرین کی مشترکہ کمیٹی کا تیسرا اجلاس دوحہ میں منعقد ہوا اور یہ اجلاس گزشتہ ملاقاتوں کی تکمیل تھی۔
آخر میں اس قطری عہدیدار نے کہا: یہ تمام کوششیں اور اقدامات ان نتائج کے مطابق انجام دیے گئے جو دونوں ممالک کے سربراہان نے العلا میٹنگ میں تعلقات کی بحالی کے حوالے سے حاصل کیے تھے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...