پاکستانی آرمی کے کمانڈر جنرل سید عاصم منیر مستقبل میں ایران کا دورہ کریں گے
جنرل عاصم منیر جنہوں نے گزشتہ سال نومبر میں پاکستانی فوج کے 17ویں کمانڈر کی حیثیت سے قیادت سنبھالی تھی، اب ایران کے سرکاری دورے کو اپنے ایجنڈے میں شامل کر لیا ہے۔
شیئرینگ :
پاکستانی آرمی کے کمانڈر جنرل سید عاصم منیر پڑوسیوں کے ساتھ فوجی سفارت کاری کو آگے بڑھانے اور ایران کے ساتھ باہمی تعلقات کے فروغ کے مقصد سے قریب مستقبل میں ایران کا دورہ کریں گے۔
جنرل عاصم منیر جنہوں نے گزشتہ سال نومبر میں پاکستانی فوج کے 17ویں کمانڈر کی حیثیت سے قیادت سنبھالی تھی، اب ایران کے سرکاری دورے کو اپنے ایجنڈے میں شامل کر لیا ہے۔
پاکستان کے ایک اعلیٰ فوجی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اسلام آباد میں ارنا کےرپورٹر کو بتایا کہ پاکستانی فوج کے کمانڈر آنے والے دنوں (رواں عیسوی مہینے) میں اسلامی جمہوریہ ایران کا سرکاری دورہ کریں گے۔
اس باخبر شخص نے کہا کہ علاقائی سیکورٹی کی ترقی، سیکورٹی، سرحدی اور عسکری شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانا اعلیٰ ایرانی حکام کے ساتھ جنرل سید عاصم منیر کی بات چیت کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مضبوط سفارتی، سیاسی اور فوجی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک مسائل کے حل اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے سنجیدہ عزم رکھتے ہیں۔
گزشتہ سال 24 نومبر کو حکومت پاکستان نے باضابطہ طور پر جنرل سید عاصم منیر کو پاکستانی آرمی کا 17 واں کمانڈر مقرر کیا۔
جنرل عاصم منیر نے گزشتہ سال ایرانی سفیر کے ساتھ ایک ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے اقتصادی کے شعبے میں باہمی تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔