جنرل عاصم منیر جنہوں نے گزشتہ سال نومبر میں پاکستانی فوج کے 17ویں کمانڈر کی حیثیت سے قیادت سنبھالی تھی، اب ایران کے سرکاری دورے کو اپنے ایجنڈے میں شامل کر لیا ہے۔
اس ملاقات میں جنرل عاصم منیر کو فوج کا کمانڈر مقرر ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے فریقین نے فوجی اور دفاعی تعاون، اسے مضبوط اور وسعت دینے کے طریقوں کے ساتھ ساتھ مشترکہ تشویش کے اہم ترین علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔