روسی اور چینی کے سفارت کاروں کا ماسکو میں میزائل ڈیفنس پروگرام پر تبادلہ
اس بیان میں کہا گیا ہے: "27 جون کو ماسکو نے میزائل دفاعی امور پر روس اور چین کے درمیان مشاورت کے ایک اور دور کی میزبانی کی۔ فریقین نے اس مسئلے کے عالمی اور علاقائی جہتوں سمیت مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔
شیئرینگ :
روس کی وزارت خارجہ نے منگل کو اعلان کیا کہ روسی اور چینی سفارت کاروں نے ماسکو میں میزائل ڈیفنس پروگرام پر تبادلہ خیال کیا۔
اس بیان میں کہا گیا ہے: "27 جون کو ماسکو نے میزائل دفاعی امور پر روس اور چین کے درمیان مشاورت کے ایک اور دور کی میزبانی کی۔ فریقین نے اس مسئلے کے عالمی اور علاقائی جہتوں سمیت مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔
ماسکو نے مزید کہا: فریقین نے "مستقبل میں اس طرح کے مکالمے کو باقاعدگی سے جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔"
اس سے قبل روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا تھا کہ ماسکو اور بیجنگ کے درمیان فوجی تعاون سے عالمی اور علاقائی سلامتی کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔
چینی وزیر دفاع لی شانگ فو نے بھی اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات میں اعلان کیا: ہمارے بہت قریبی تعلقات ہیں۔ یہ تعلقات سرد جنگ کے دور کے سیاسی اور فوجی اتحادوں سے بہتر کام کرتے ہیں اور غیر وابستگی پر مبنی ہیں اور بہت مستحکم ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کا دورہ روس اور چین کے صدور کے درمیان مارچ میں شی جن پنگ کے دورہ ماسکو کے دوران ہونے والے معاہدوں کا نتیجہ ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...