تاریخ شائع کریں2023 4 July گھنٹہ 18:03
خبر کا کوڈ : 599107

آیت اللہ رئیسی کو برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کی باضابطہ دعوت

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نےجنوبی افریقہ کے وزیر خارجہ نالدی پاندور کے ساتھ ایک فون پر بات چیت میں دو طرفہ تعلقات کی تازہ ترین صورتحال اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
آیت اللہ رئیسی کو  برکس سربراہی اجلاس میں شرکت  کی باضابطہ دعوت
جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نے برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے اس ملک کے صدر کی جانب سے آیت اللہ رئیسی کی باضابطہ دعوت دی۔

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نےجنوبی افریقہ کے وزیر خارجہ نالدی پاندور کے ساتھ ایک فون پر بات چیت میں دو طرفہ تعلقات کی تازہ ترین صورتحال اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اس فون کال میں امیر عبداللہیان نے کیپ ٹاؤن میں برکس پلس کے اجلاس کے موقع پر اپنے جنوبی افریقی ہم منصب کے ساتھ تعمیری مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے جنوبی افریقہ کے ساتھ جامع تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ایران کی تیاری پر تاکید کی اور دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ اقتصادی کمیشن کی تاریخ کے تعین پر اطمینان کا اظہار کیا۔

پاندور نے نے جنوبی افریقہ کے صدر رامافوزا کی طرف سے آیت اللہ رئیسی کے لیے بھیجے گئے سرکاری دعوت نامہ کا حوالہ دیتے ہوئے برکس سربراہی اجلاس میں ان کی شرکت پر تاکید کی۔
https://taghribnews.com/vdcawonm049no61.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ