ایران کے وزیر پیٹرولیم اورسعودی وزیر توانائی کی ملاقات
ایرانی وزیر پیٹرولیم جواد اوجی اور سعودی عرب کے وزیر توانائی عبدالعزیز بن سلمان نے بدھ (5 جولائی) کو ویانا میں پٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک (OPEC)کی تنظیم کے آٹھویں بین الاقوامی سیمینار کے موقع پر ملاقات کی۔
شیئرینگ :
ایران کے وزیر پیٹرولیم اورسعودی وزیر توانائی نے ویانا میں اوپیک کے آٹھویں بین الاقوامی سیمینار کے موقع پر ایک طویل اور جامع سائیڈ لائن مذاکرات کے دوران پیٹرولیم مارکیٹ کی صورت حال اور اس صنعت میں سرمایہ کاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی وزیر پیٹرولیم جواد اوجی اور سعودی عرب کے وزیر توانائی عبدالعزیز بن سلمان نے بدھ (5 جولائی) کو ویانا میں پٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک (OPEC)کی تنظیم کے آٹھویں بین الاقوامی سیمینار کے موقع پر ملاقات کی۔
اس ملاقات میں دونوں فریقین نے خام تیل کی عالمی منڈیوں کی موجودہ صورت حال، تیل کی منڈی کے مستقبل، موجودہ اورمستقبل کے مطلوبہ فیصلوں اور خام تیل کی قیمتوں کے ٹیرف پر تبادلہ خیال کیا۔
اوجی اور بن سلمان نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جس میں تیل اور گیس کی صنعت میں سرمایہ کاری اور مشترکہ سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔
اوپیک کے آٹھویں بین الاقوامی سیمینار کے موقع پر دونوں فریقوں کے درمیان ہائیڈرو کاربن مواد کی تجارت اور مشترکہ شعبوں کی ترقی جیسے مسائل بھی گفتگو کے ایجنڈے کا حصہ تھے۔
واضح رہے کہ ایران اور سعودی عرب کو اوپیک اور اوپیک پلس اتحاد (OPEC Plus) کے فیصلوں میں دو بارسوخ ممالک کی حیثیت حاصل ہے۔ لہذا اس ملاقات میں ایران کے وزیر تیل اور سعودی عرب کے وزیر توانائی نے اوپیک اور اوپیک پلس سے متعلق فیصلے اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مستقبل سے مربوط مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔