تاریخ شائع کریں2023 7 July گھنٹہ 20:49
خبر کا کوڈ : 599409

غدیر کا خطبہ پیغمبر اسلام (ص) کے مشن کا مظہر اور نتیجہ ہے

آیت اللہ محمد جواد فاضل لنکرانی نے  عید غدیر کے موقع پر اپنے خطاب میں خطبہ غدیر کے بارے میں اہم نکات بیان کیے جو کہ حسب ذیل ہیں:
غدیر کا خطبہ پیغمبر اسلام (ص) کے مشن کا مظہر اور نتیجہ ہے
قم میں ائمہ اطہار ع فقہی مرکز کے سربراہ نے کہا کہ غدیر کا خطبہ پیغمبر اسلام (ص) کے مشن کا مظہر اور نتیجہ ہے اور معاشرے کے سامنے اس کی وضاحت ہونی چاہیے۔

آیت اللہ محمد جواد فاضل لنکرانی نے  عید غدیر کے موقع پر اپنے خطاب میں خطبہ غدیر کے بارے میں اہم نکات بیان کیے جو کہ حسب ذیل ہیں:

1: تاریخی اسناد کی گواہی کی رو سے خطبہ غدیر پیامبر اکرم ص کی حیات مبارکہ کا واحد طویل خطبہ ہے۔

2: خطبہ غدیر سند کے لحاظ سے نہایت معتبر جب کہ حدیث غدیر " من کنت مولاہ فھذا علی مولا" کا شمار متواتر ترین احادیث میں ہوتا ہے۔

3: خطبہ غدیر کا بنیادی پیغام توحید، نبوت اور ولایت کے باہمی گہرے رابطے کی حقیقت کو کھولنا ہے۔

اس خطبے کا متن الہی معرفت کے بنادی رکن یعنی توحید اور خدا کی صفات سے شروع ہو کر بعد والے تمام بلند معارف کو اسی محور میں قرار دیتا ہے۔ 

4: جانشین پیغمبر کا تعین خود خدا کی طرف سے انجام پانا؛ آیہ بلِّغ کا نزول اسی مرکزی نکتے اور ذمہ داری کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

5: خطبہ غدیر قیامت تک کے تمام انسانوں کے لئے عالمگیر نظام امامت کا حامل الہی دستور ہے جو پیامبر اکرم ص کی زبانی "ایھا الناس" کی جامع اور ہمہ گیر تعبیر رکھتا ہے۔

6:خطبہ غدیر در حقیقت آیہ اکمال و آیہ تبلیغ کی تفسیر ہے جس میں ولایت کو دین کی تکمیل کا نقطہ آخر جب کہ اس ولایت کے ابلاغ کو کار رسالت کا نچوڑ بتایا گیا ہے۔

7: امیر المومنین کی جانشینی کے لئے اہلیت اور شائستگی کو بیان کرنا؛ اس خطبے میں پیغمبر ص نے امام علی کی ممتاز اور منفرد خصوصیات کو ذکر کے ان کے جانشین پیامبر ہونے کی اہلیت اور شائستگی کو واضح کیا ہے۔

8: امام علی ع کی جانشینی کے الہی پیغام کے ابلاغ کے ساتھ اس کی تفصیلی وضاحت بھی اس خطبے کے اہم نکات میں سے ایک ہے۔

9: امیر المومنین کی افضلیت کا اعتقاد رکھنا واجب ہے؛ اس خطبے میں پیغمبر اکرم ص نے  فرمایا "فضّلوه فقد فضّله الله» یعنی علی افضل جانو کیونکہ خدا نے انہیں افضلیت عطا کی ہے۔ 

10: منکرین ولایت علی ع کی توبہ قبول نہ ہونا؛ اس خطبے کا ایک نکتہ منکران ولایت علی ع کے توبے کی عدم قبولیت ہے جو سن الفاظ میں بیان کی گئی ہے "ولن یتوب الله علی أحد انکر هدایته و لن یغفرله»

جو علی ع ولایت کا انکار کرے اس کی توبہ قبول نہیں ہوگی اور وہ دھتکارا جائے گا۔

11: قرآن و اہل بیت کا باہم مضبوط رابطہ خطبہ غدیر کا مرکزی پیغام ہے۔ یعنی آیہ ابلاغ کے ذریعے ولایت اہل بیت کا اعلان قرآن و اہل بیت کے گہرے تعلق کو بیان کرتا ہے۔

12: ولایت علی بالاترین معروف ہے جس کا ابلاغ تمام مومنین پر عائد ایک اہم شرعی فریضہ ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfx1dt1w6d1ja.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ