اس ضیافت کا اہتمام اس مولا کی محبت میں جس کا نام ہم بچپن سے سنتے آرہے ہیں۔ پہلوانوں نے اسی نام سے اپنے دل کو تقویت پہنچائی اور بیت المال کے ذمہ داروں نے اسی کی عدالت کو اپنے کئے نمونہ بنالیا۔
ایران کی پارلیمنٹ کے نمائندے نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ معاشرے کی وحدت ولایت کی قبولیت پر منحصر ہے، کہا کہ انقلاب اسلامی میں ولایت فقیہ کا کردار معاشرے کے تمام شعبوں کو محیط ہے۔ معاشرے کا اتحاد و اتفاق اور اسی طرح اس کا تسلسل ولایت فقیہ کی مرہون منت ہے۔
ساسان زارع نے اس منفرد تقریب کے منصوبوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ عید غدیر کی مناسبت سے 10 کلومیٹر ضیافت کا یہ پروگرام 7 جولائی کو عصر 6 بجے باضابطہ طور پر شروع ہو گا اور رات 10 بجے تک جاری رہے گا۔
ایران کے شہر قم میں عشرہ ولایت اور عید غدیر کی آمد کی مناسبت سے عالمی اہل بیت اسمبلی کی پہلی بین الاقوامی میڈیا کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس میں برصغیر کے 120 سے زائد میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔