صدر ایران کی ہندوستان، بنگلہ دیش، فلپائن اور لیبیا کے نئے سفیروں سے الگ الگ ملاقات
صدر ایران سید ابراہیم رئيسی نے اتوار کے روز ہندوستان کے نئے سفیر رودر گورو سرشٹ، بنگلا دیش کے سفیر منجورل کریم خان چودھری، فلپائن کے سفیرروبرٹو مانالو اور لیبیا کے سفیر جمعہ حسن فضیل سے سفارتی اسناد وصول کیں۔
شیئرینگ :
صدر ایران نے ہندوستان، بنگلہ دیش، فلپائن اور لیبیا کے نئے سفیروں سے الگ الگ ملاقات اور مذکورہ ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر زور دیا ہے۔
صدر ایران سید ابراہیم رئيسی نے اتوار کے روز ہندوستان کے نئے سفیر رودر گورو سرشٹ، بنگلا دیش کے سفیر منجورل کریم خان چودھری، فلپائن کے سفیرروبرٹو مانالو اور لیبیا کے سفیر جمعہ حسن فضیل سے سفارتی اسناد وصول کیں۔
اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے صدرسید ابراہیم رئیسی نے ایران اور مذکورہ ملکوں میں پائي جانے والی اقتصادی گنجائشوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت پرزور دیا۔ صدر ایران کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ نئے سفیروں کی تعیناتی کے بعد ہندوستان، بنگلہ دیش، فلپائن اور لیبیا کے ساتھ ایران کے تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔
ہندوستان، بنگلہ دیش، فلپائن اور لیبیا کے نئے سفیروں نے صدر سید ابراہیم رئيسی کو سفارتی اسناد پیش کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ وہ تہران میں اپنے سفارتی مشن کے دوران ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے پوری توانائیاں بروئے کار لائيں گے۔