زاہدان میں امن عامہ کے شہداء کے جسد خاکی کو زاہدان میں سپرد خاک کر دیا گیا
امن عامہ کے شہداء علی رضا کیخا اور مبین راشدی کے جسد ہائے خاکی کو زاہدان کے تھانے 16کوئے شہدا میں عوام اور اعلی حکام کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا۔
شیئرینگ :
شہید علیرضا کیخا اور مبین راشدی کے جسد خاکی کو زاہدان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
امن عامہ کے شہداء علی رضا کیخا اور مبین راشدی کے جسد ہائے خاکی کو زاہدان کے تھانے 16کوئے شہدا میں عوام اور اعلی حکام کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا۔
زاہدان پولیس کے چیف دوستی جلیلیاں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہفتے (17 جولائی) کی صبح متعدد مسلح دہشت گردوں نے سائلوں کے بھیس میں تھانہ 16 کے مرکزی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم مرکزی دروازے پر ڈیوٹی پر موجود گارڈ کی بروقت کاروائی نے انہیں پسپا کر دیا۔
دہشت گرد پولیس ہیڈ کوارٹر میں داخل ہونے کی ابتدائی کوشش میں ناکام رہے جب کہ پولیس اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ کے آغاز میں ہی ایک دہشت گرد مارا گیا۔
سیستان و بلوچستان کے پولیس چیف کے مطابق "16زاہدان پولیس اسٹیشن" پر حملہ کرنے والے چار دہشت گردوں سے چار ہتھیار، سات دستی بم اور متعدد خودکش جیکٹیں برآمد ہوئی ہیں۔
زاہدان تھانے پر ہونے والے اس دہشت گردانہ حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید جب کہ چاروں مسلح دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...