>> یورپی یونین نے سوشل میڈیا کی سرگرمیاں محدود کرنے کا اعلان کردیا | تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
تاریخ شائع کریں2023 11 July گھنٹہ 10:04
خبر کا کوڈ : 599836

یورپی یونین نے سوشل میڈیا کی سرگرمیاں محدود کرنے کا اعلان کردیا

یورپی یونین نے سوشل میڈیا کی سرگرمیاں محدود کرنے کا اعلان کردیا
فرانس میں حالیہ پر تشدد مظاہروں کے بعد یورپی یونین نے سوشل میڈیا کی سرگرمیاں محدود کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

یورپی یونین  کے کمشنر تھیری بریٹن نے فرانس میں 17 سالہ سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت کے بعد ہونے والے مظاہروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو 25 اگست سے یورپی یونین کے قوانین پر عملدرآمد کرنا ہوگا جس کے تحت مظاہروں کی کال دینے والی تمام پوسٹیں فوری طور پر ہٹانا ہوں گی۔

تھیری بریٹن نے فرانس انفو ریڈیو کو انٹرویو میں سوشل میڈیا چینلوں پر کوتاہی برتنے کا الزام ‏لگاتے ہوئے کہا کہ 17 سالہ نائل کی ہلاکت کے بعد سوشل میڈیا چینلوں کو زیادہ مستعدی کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا قوانین کا اطلاق 25 اگست سے ہوگا اور تمام  سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، بقول ان کے شورش اور گاڑیاں جلانے کی کال جیسی نفرت انگیز پوسٹیں فوری طور پر ہٹانے کے پابند ہوں گے۔

یورپی یونین کے فرانسیسی عہدیدار نے خبردار کیا کہ نئے قوانین پر عمل نہ کرنے والے سوشل میڈیا چینلوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے سوشل میڈیا چینلوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کے علاوہ ان کے استعمال پر پابندی بھی لگائی جاسکتی ہے۔  

یہ ایسی حالت میں ہے کہ یورپی ممالک اور خاص طور سے فرانسیسی حکام گزشتہ سال ایران میں ہونے والے مظاہروں  کے بعد سوشل میڈیا کے بعض چینلوں کی سرگرمیاں محدود کیے جانے پر کڑی نکتہ چینی کرتے رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcjtheimuqehoz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ